• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

سال 2022 میں وائرل ہونے والی ویڈیوز

پورا سال سیاستدانوں اور شوبز شخصیات سمیت دیگر افراد کی ایسی ویڈیوز کلپس بھی وائرل ہوتی رہیں، جنہیں دیکھ کر شائقین محظوظ ہوتے رہے۔
شائع December 25, 2022

سوشل میڈیا کے اس دور میں کئی لوگ محض چند سیکنڈز کی ویڈیو کلپ وائرل ہونے کے بعد راتوں رات اسٹار بن جاتے ہیں، سال 2022 میں بھی چند افراد کی ایسی ہی ویڈیو کلپس وائرل ہوئیں، جس کے بعد وہ اسٹار بن گئے۔

علاوہ ازیں پورا سال سیاستدانوں اور شوبز شخصیات سمیت دیگر افراد کی ایسی ویڈیوز کلپس بھی وائرل ہوتی رہیں، جنہیں دیکھ کر شائقین محظوظ ہوتے رہے۔

ہم کچھ ایسی ویڈیوز کی فہرست دے رہے ہیں، جنہیں دیکھ کر سال بھر لوگ محظوظ ہوتے رہے۔

بلاول بھٹو زرداری کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں کی ویڈیو

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 8 مارچ کی شب کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تقریر کرتے ہوئے اردو کا جملا اُلٹا بول دیا تھا.

ان کی ویڈیو پر سوشل میڈیا پر طرح طرح کی میمز بھی بنائی گئیں اور شوبز شخصیات نے ان کے جملے پر پیروڈی ویڈیوز بھی بنائیں۔

اداکارہ آمنہ ملک کا بیان

اداکارہ، میزبان و ماڈل آمنہ ملک نے مارچ میں اپنی ایک ویڈیو میں کسی بھی اداکارہ، اداکار، ہدایت کار یا پروڈیوسر کا نام لیے بغیر کہا کہ شوبز انڈسٹری میں صرف ثنا جاوید ہی نہیں کئی اداکارائیں بھی ان کی طرح ’بد تمیز‘ ہیں۔

نادیہ حسین کا طعنہ

میک اپ آرٹسٹ و ماڈل نادیہ حسین نے ایک پروگرام میں نئی نسل کی ماڈلز کو ’ان پڑھ‘ اور اعلیٰ طبقے سے تعلق رکھنے کا طعنہ دیا تھا، جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

حنا خواجہ بیات کی مریم نواز پر تنقید

سینیئر اداکارہ حنا خواجہ بیات نے اپنی ایک ویڈیو میں مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

شہباز گل کی جانب سے نامناسب الفاظ کا استعمال

شہباز گِل نے 21 مارچ کو دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک خاتون صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے نامناسب الفاظ کا استعمال کیا تھا۔

خاتون صحافی پر حسن نثار کا غصہ

سینیئر صحافی حسن نثار کو تجزیہ نگار ریما عمر کے ساتھ براہ راست پروگرام کے دوران الجھنے اور خاتون کے مقابلے زیادہ تیز آواز میں بات کرنے کی ویڈیو مارچ میں وائرل ہوئی تھی اور حسن نثار کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

عمران خان اور امریکا

سابق وزیر اعظم عمران خان نے مارچ میں قوم سے خطاب کے دوران بتایا تھا کہ ان کی حکومت گرانے کی سازش کی گئی اور انہوں نے ویڈیو میں پہلے امریکا کا نام لیا اور بعد ازاں زبان کو گڑ بڑا گئے۔

ان کی ویڈیو پر سوشل میڈیا پر خوب تبصرے کیے گئے تھے۔

عائشہ عمر سے نامناسب سوال

سینیئر اداکار و میزبان نعمان اعجاز کواداکارہ عائشہ عمر سے پروگرام کے دوران ’جنسی ہراسانی‘ کے معاملے پر نامناسب انداز میں سوال کرنے کی ویڈیو اپریل میں وائرل ہوئی تھی، جس پر نعمان اعجاز کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

عامر لیاقت کا ملک چھوڑنے کا اعلان

مذہبی اسکالر عامر لیاقت نے تیسری بیوی دانیہ ملک کی جانب سے سنگین الزامات عائد کیے جانے کے بعد مئی کے وسط میں ملک چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اور ان کی مذکورہ ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔

ان کی مذکورہ ویڈیو کے تین ہفتوں بعد وہ جون میں انتقال کر گئے تھے۔

مریم نواز سے متعلق عمران خان کی نامناسب گفتگو

عمران خان کی جانب سے مئی میں ایک جلسے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے لیے نامناسب بات کہنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور ان کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی تھی۔

ندا یاسر کی مرد کے ساتھ تصویر بنوانے سے انکار کی ویڈیو

ندا یاسر کی جانب سے جون میں ایک مرد مداح کے ساتھ تصویر بنوانے سے انکار کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی اور انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔

ناروے کے ڈانسرز کا ’کنا یاری‘ پر رقص

کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے معروف بلوچی گانے ’کنا یاری‘ پر یورپی ملک ناروے کے ڈانسرز کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی اور لوگوں نے ان کی تعریفیں بھی کی تھیں، بعد ازاں مذکورہ ڈانسر گروپ پاکستان کے دورے پر بھی آیا تھا۔

خاتون رپورٹر کی لڑکے کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو

جولائی میں صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں رپورٹنگ کے دوران شرارتیں کرنے والے لڑکے کو خاتون رپورٹر کی جانب سے تھپڑ رسید کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی اور لوگوں نے رپورٹر کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا۔

بلوچستان میں سیلاب سے تباہی

صوبہ بلوچستان میں سیلاب نے جولائی میں ہی تباہی مچادی تھی اور وہ پہلا صوبہ بنا تھا، جہاں بارشوں اور سیلاب نے مظالم ڈھائے تھے۔

سیلاب کے بعد بلوچستان کے مختلف علاقوں سے متعدد ویڈیوز سامنے آئیں، جنہیں دیکھ کر اہل دل آبدیدہ ہوگئے۔

سیلاب سے متاثرہ ماں کی 8 بچوں میں روٹی تقسیم کرنے کی ویڈیو

رواں برس سندھ میں آنے والے سیلاب کے بعد اگست میں سندھ کے شمالی ضلع لاڑکانہ کی ایک ماں کی جانب سے دو روٹیوں کو 8 بچوں میں تقسیم کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جسے دیکھ کر لوگ اشکبار ہوگئے تھے۔

سندھ کے علاقوں کو ’وینس‘ قرار دینے کی منظور وسان کی ویڈیو

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیئر رہنما منظور وسان کو اگست میں سیلاب میں ڈوبے سندھ کے علاقوں کی اٹلی کے شہر ’وینس‘ سے تشبیہ دینے پر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور ان کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔

سوات میں سیلاب کی تباہی

اگست میں ہی صوبہ خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقام سوات میں بھی سیلاب نے تباہی مچادی تھی اور عمارتیں دیکھتے ہی دیکھتے منٹوں میں زمین بوس ہوگئی تھیں۔

خیبر پختونخوا کے دوسرے علاقوں میں سیلاب کی تباہی کی ویڈیوز اور تصاویر بھی وائرل ہوئی تھیں۔

خیبرپختونخوا کے علاقے کوہستان میں سیلاب کے دوران پھنس کر مدد کا انتظار کرنے والے چار دوستوں کی تصویر اور ویڈیو بھی خوب وائرل ہوئی تھی جو بعد ازاں سیلاب مین ڈوب کر جاں بحق ہوگئے تھے۔

شہباز شریف کی سیاحوں سے جرمن زبان میں بات چیت

وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلاب کی تباہیوں کے بعد ستمبر میں خیبرپختونخوا کا دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے جرمنی سے گھومنے کے لیے آنے والے سیاحوں کے ساتھ جرمن زبان میں بات کی تھی اور ان کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔

جانوروں سے بدتر سلوک کیے جانے پر سیلاب سے متاثرہ بچی کے شکوے

ستمبر میں سوشل میڈیا پر سیلاب متاثرہ ایک بچی کی ویڈیو نے لوگوں کے ضمیر کو جنجھوڑا تھا، مذکورہ ویڈیو میں بچی اپنے ساتھ جانوروں سے بھی بدتر سلوک کیے جانے کا شکوہ کرتی دکھائی دی تھیں۔

ایوارڈز تقریب میں احمد علی اکبر کی احمد بٹ کو تھپڑ رسید کرنے کی ویڈیو

اداکار احمد علی اکبر کی جانب سے میزبان و کامیڈین احمد علی بٹ کو ہم ایوارڈز کی تقریب میں تھپڑ رسید کرنے کی ویڈیو ستمبر میں وائرل ہوگئی تھی۔

’میرا دل یہ پکارے آجا‘

ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر ’اوئے عائشہ‘ کے نام سے ویڈیوز بنانے والی عائشہ عرف مانو نے اکتوبر میں شادی کی تقریب میں لتا منگیشکر کے پرانے گانے ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ کے ریمکس پر منفرد انداز میں ڈانس کرکے جہاں شادی کی تقریب میں مہمانوں کو محظوظ کیا، وہیں ان کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور وہ اسٹار بن گئیں۔

آرمی چیف کی الوداعی تقریب کے دوران مایا علی کی میزبانی

سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے جی ایچ کیو میں 23 نومبر کو منعقد یوم شہدا کی تقریب سے الوداعی خطاب کی تقریب کی میزبانی کرتے ہوئے مایا علی نے ان کی تعریفیں کیں، جس پر اداکارہ کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور وہ ٹوئٹر پر بھی ٹاپ ٹرینڈ بنیں۔

لکس اسٹائل ایوارڈز میں اداکاراؤں کے ڈانس

پاکستان کے معروف ترین ’لکس اسٹائل ایوارڈز‘ کی 21 ویں سالانہ تقریب میں شوبز شخصیات اور خصوصی طور پر عروہ حسین اور حمیمہ ملک کی جانب سے کی گئی ڈانس پرفارمنس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں اور لوگوں نے ان پر طرح طرح کے تبصرے بھی کیے تھے۔

عروہ حسین کی پرفارمنس

علی ظفر اور عروج فاطمہ کی پرفارمنس