• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

سال 2022 میں ڈان پر سب سے زیادہ پڑھی جانے والی شوبز کی خبریں

سال بھر میں لائف اینڈ اسٹائل ڈیسک نے دنیا بھر کی شوبز انڈسٹری، فیشن، میوزک اور شخصیات کی 3 ہزار سے زائد خبریں بنائیں۔
شائع December 24, 2022

ہر سال کی طرح سال 2022 میں بھی ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کی لائف اینڈ اسٹائل ڈیسک نے شائقین کو تفریح فراہم کرنے کے لیے پاکستانی شوبز انڈسٹری کے علاوہ دنیا بھر کی فلمی دنیا کی خبریں پہنچائیں۔

سال بھر میں لائف اینڈ اسٹائل ڈیسک نے پاکستان اور بھارت کے علاوہ دنیا کی شوبز انڈسٹری، فیشن، میوزک اور شخصیات کی 3 ہزار کے قریب خبریں بنائیں، جن میں سے زیادہ تر خبروں کو شائقین نے دلچسپی سے پڑھا۔

لائف اینڈ اسٹائل کی تین ہزار سے زائد خبروں میں سے 6 درجن ایسی خبریں تھیں، جنہیں شائقین نے بہت ہی زیادہ شوق سے پڑھا اور انہیں کچھ ہی گھنٹوں میں لاکھوں افراد نے پڑھا اور دیکھا۔

لیکن ہم سال کے اختتام پر یہاں سب سے زیادہ پڑھی جانے والی 10 خبروں کی فہرست دے رہے ہیں، جنہیں نہ صرف زیادہ پڑھا گیا بلکہ انہیں سب سے زیادہ شیئر بھی کیا گیا اور لوگوں نے ان پر اپنی رائے بھی دی۔

10 کنگنا رناوٹ کی مسلمانوں کے ناجائز کام کرنے کے دعوے

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ کی اسکینڈل کوئین کہلانے والی اداکارہ کنگنا رناوٹ نے جون 2022 میں دعویٰ کیا تھا کہ ان کے بہت سارے مسلمان دوست ’ناجائز‘ کام کرتے ہیں۔

انہوں نے مسلمانوں سے متعلق دیگر جھوٹے دعوے بھی کیے گئے تھے، جس وجہ سے ان کی خبر بھی زیادہ پڑھی گئی۔

اس خبر کی تفصیلات یہاں پڑھیں

09 ذہن گھما دینے والی بہترین فلمیں

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

یہ خبر سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبروں میں نویں نمبر پر رہی اور لوگوں نے مذکورہ خبر میں دی گئی فلموں کی فہرست کو کافی پسند کیا اور لائف اینڈ اسٹائل ٹیم سے اپیل کی کہ اس طرح کی فلموں کی فہرست پر مبنی مزید خبریں بھی بنائی جائیں۔

اس خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

08 دنیا کی خوبصورت خواتین میں ایک بھی پاکستانی نہین

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

آٹھویں نمبر پر سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبر اکتوبر 2022 میں بنایا گیا تھا لیکن اسے اتنا زیادہ پڑھا گیا کہ اس نے ٹاپ ٹین خبروں میں جگہ بنالی۔

اس خبر میں دنیا کی 10 خوبصورت خواتین کی فہرست دی گئی تھی، جس میں بدقسمتی سے ایک بھی پاکستانی خاتون شامل نہیں تھی۔

دنیا کی حسین ترین خواتین کی فہرست یہاں دیکھیں

07 عامر لیاقت کی تیسری شادی پر بیٹی کا رد عمل

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

اسکالر و رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین رواں برس جون میں انتقال کر گئے تھے، تاہم انہوں نے فروری میں تیسری بار خود سے کم عمر لڑکی دانیہ ملک سے شادی کی تھی۔

والد کی تیسری شادی پر ان کی بیٹی نے رد عمل دیا تھا اور ان کے رد عمل کی خبر کو بھی شائقین نے شوق سے پڑھا۔

اس خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

06 پاکستانی لڑکی کی ’اے بی سی ڈی 3‘

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

مذکورہ خبر اگرچہ رواں سال نہیں بنائی گئی تھی مگر اس باوجود اس خبر کو بھی ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کے قارئین نے سب سے زیادہ پڑھا۔

یہ خبر 2018 میں بنائی گئی تھی اور اس میں بولی وڈ فلم میں پاکستانی لڑکی کے کردار کا ذکر ہے۔

اس خبر کی تفصیلات یہاں پڑھیں

05 شرمیلا فاروقی کا نادیہ خان کے خلاف کارروائی کا اعلان

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

سال 2022 کے آغاز میں سیاستدان شرمیلا فاروقی اور ٹی وی میزبان نادیہ خان کے درمیان اس وقت تنازع شروع ہوگیا تھا جب کہ ٹی وی میزبان نے شرمیلا فاروقی کی والدہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

مذکورہ ویڈیو کے بعد شرمیلا فاروقی نے نادیہ خان کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی تھی، تاہم بعد ازاں دونوں کے درمیان معاملات طے پا گئے تھے۔

اس خبر کی تفصیلات یہاں پڑھیں

04 عامر لیاقت کی تیسری شادی کے بعد سابقہ بیویوں کی سوشل میڈیا پوسٹس

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

مرحوم عامر لیاقت کی جانب سے فروری میں تیسری شادی کیے جانے کے بعد ان کی سابق بیویوں نے رد عمل دیا تھا اور قارئین نے ان کے رد عمل کی خبر کو خوب پڑھا۔

اس خبر کی تفصیلات یہاں پڑھیں

03 عامر لیاقت کی جانب سے دانیہ ملک کے الزامات مسترد

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

اسکالر عامر لیاقت حسین کے انتقال سے قبل ان کے تیسری اہلیہ دانیہ ملک سے اختلافات پیدا ہوگئے تھے اور مبینہ طور پر دانیہ ملک نے شوہر کی نامناسب ویڈیوز بھی لیک کی تھیں اور انہوں نے اسکالر پر سنگین الزامات بھی عائد کیے تھے۔

کم عمر اہلیہ دانیہ ملک کی جانب سے لگائے گئے سنگین الزامات کو عامر لیاقت نے زندگی میں ہی مسترد کردیا تھا اور ان کی تردید کی خبر کو بھی قارئین نے سب سے زیادہ پڑھا۔

اس خبر کی تفصیلات یہاں پڑھیں

02 ساڑھی پہن کر بارش میں رقص کرتی حرا مانی

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارائیں عام طور پر اپنے لباس اور اسٹائل کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنتی رہتی ہیں اور رواں سال حرا مانی کی جانب سے بارش کے دوران رقص کرنے کی ویڈیو پر لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

ان کی رقص کرنے کی ویڈیو کو دیکھنے اور خبر کی تفصیلات پڑھنے کے لیے لنک پر کلک کریں

01 ایوارڈز تقریب میں احمد علی اکبر کی احمد بٹ کو تھپڑ رسید کردیا

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

نامور اداکار احمد علی اکبر کی جانب سے میزبان و کامیڈین احمد علی بٹ کو ہم ایوارڈز کی تقریب میں تھپڑ رسید کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کی خبر کو قارئین نے سب سے زیادہ پڑھا اور پسند کیا۔

یہ خبر ستمبر 2022 میں بنائی گئی تھی مگر لوگوں نے اسے اتنا زیادہ پڑھا کہ یہ سب سے زیادہ پڑھی جانے والی شوبز کی خبر بن گئی۔

اس خبر کی تفصیلات یہاں پڑھیں

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ