• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ماورہ حسین نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

شائع December 24, 2022
اداکارہ نے خدا کا شکر بھی ادا کیا—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے خدا کا شکر بھی ادا کیا—فوٹو: انسٹاگرام

خوبرو ماڈل و اداکارہ ماورہ حسین نے والدہ کے ہمراہ پہلی بار عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد اسے اپنی زندگی کی سب سے بڑی خواہش کی تکمیل قرار دے دیا۔

ماورہ حسین سے قبل متعدد پاکستانی اداکارائیں اور اداکار عمرے کی سعادت حاصل کر چکے ہیں اور انہوں نے بھی مقدس مقامات کی زیارت اور وہاں عبادت کرنے کی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

دیگر شوبز شخصیات کی طرح ماورہ حسین نے بھی پہلی بار عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وہاں کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے مداحوں کو خوشخبری سنائی اور اپنی زندگی کی سب سے بڑی خواہش کی تکمیل پر خوشی کا اظہار بھی کیا۔

اداکارہ نے سعودی عرب کے مقدس مقامات کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے خدا کے شکرانے ادا کرنے سمیت مداحوں کی نیک خواہشات اور دعاؤں پر بھی ان کا شکریہ ادا کیا۔

اداکارہ نے مقدس مقامات کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ والدہ کے ہمراہ ان کی زندگی کی سب سے بڑی خواہش کی تکمیل ہوئی، جس پر وہ خدا کا شکر ادا کرتی ہیں

ماورہ حسین نے مسجد الحرام سمیت مسجد نبوی ﷺ اور دیگر مقدس مقامات کی بھی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں اور ساتھ ہی بتایا کہ انہیں مقدس مقامات سے متعلق وہاں آنے والے دیگر افراد نے اچھی طرح بتایا، جس پر وہ زندگی بھر ان کی مشکور رہیں گی۔

اداکارہ نے تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں عمرے کی ادائیگی کے دوران کئی بہترین شخصیات ملیں، جنہیں وہ اب زندگی بھر نہیں بھلا پائیں گی اور وہ ان کے چہروں کو ہمیشہ یاد رکھیں گی۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ اگر انہیں عمرے کی ادائیگی کے دوران بہترین شخصیات نہیں ملتیں، جنہوں نے انہیں وہاں بہت ہی اچھی معلومات دی اور انہیں گائیڈ کیا کہ انہیں کون کون سے مقدس مقامات دیکھنے چاہئیے اور انہیں کس طرح کہاں کہاں عبادات اور زیارت کرنی چاہئیے۔

انہوں نے عمرے کی ادائیگی کے دوران گائیڈ کرنے والے افراد سمیت مداحوں اور ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ماورہ حسین کی عمرے کی ادائیگی کی تصاویر اور ویڈیوز پر متعدد شوبز شخصیات سمیت مداحوں نے کمنٹس کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024