• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm

لیونل میسی کی تصویر انسٹاگرام پر سب سے زیادہ پسند کی جانے والی تصویر بن گئی

شائع December 22, 2022
لیونل میسی نے 18 دسمبر کو تصویر پوسٹ کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام
لیونل میسی نے 18 دسمبر کو تصویر پوسٹ کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام

جنوبی امریکی ملک ارجنٹینا کے اسٹار فٹ بالر لیونل میسی کی جانب سے 18 دسمبر کو قطر میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ کو جیتنے کے بعد خوشی منانے کی تصویر سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر سب سے زیادہ پسند کی جانے والی تصویر بن گئی۔

لیونسل میسی نے انسٹاگرام پر 18 دسمبر کو اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں اور فٹ بال کپ کی ٹرافی کے ہمراہ اس وقت تصویر شیئر کی تھی، جب ان کی ٹیم نے ورلڈ کپ جیتا تھا۔

مذکورہ تصویر میں لیونل میسی کو ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ جیت کا جشن مناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

تصویر میں لیونل میسی کو ساتھی کھلاڑیوں نے اٹھا رکھا ہے اور ان کے ہاتھ میں فٹ بال ٹرافی ہے۔

مذکورہ تصویر کو 18 دسمبر کو شیئر کیا گیا تھا، جسے کچھ ہی گھنٹوں میں کروڑوں بار لائیک کیا گیا جب کہ 22 دسمبر تک اسے 7 کروڑ 15 لاکھ سے زائد بار تک لائیک کیا گیا تھا۔

تصویر کو کروڑوں افراد کی جانب سے لائیک کیے جانے کے بعد لیونل میسی کی تصویر انسٹاگرام کی تاریخ کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی تصویر بن گئی، جس کی تصدیق انسٹاگرام کی مالک کمپنی کے سربراہ مارک زکربرگ نے بھی کی۔

یہی نہیں بلکہ لیونل میسی کی جانب سے 18 دسمبر کو فٹ بال ورلڈ کپ جیتنے کے بعد شیئر کی گئی دیگر متعدد تصاویر کو بھی دو کروڑ سے زائد افراد نے لائیک کیا اور وہ بھی انسٹاگرام پر سب سے زیادہ پسند کی جانے والی تصاویر میں شامل ہوگئیں۔

لیونل میسی کی ورلڈ کپ ٹرافی کے ساتھ کھچوائی گئی تصویر کے بعد انسٹاگرام پر دوسری سب سے زیادہ پسند کی جانے والی تصویر انڈے کی ہے، جسے جنوری 2019 کو شیئر کیا گیا تھا اور اسے اب تک 5 کروڑ 80 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

انسٹاگرام پر سب سے زیادہ پسند کی جانے والی تیسری تصویر اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کی جانب سے نومبر 2022 میں شیئر کی گئی تصویر ہے، جس میں وہ لیونل میسی کے ساتھ دکھائی دیتے ہیں۔

چوتھے نمبر پر لیونل میسی کی ہی تصویر ہے، جس میں انہیں فٹ بال ورلڈ کپ کی ٹرافی کے ہمراہ دیکھا جا سکتا ہے اور وہ انہوں نے 20 دسمبر کو شیئر کی تھی۔

پانچویں نمبر پر کرسٹیانو رونالڈو کی جانب سے اکتوبر 2021 میں شیئر کی جانے والی تصویر ہے، جس میں انہیں گرل فرینڈ کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024