• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

’بیلن ڈی اور‘ ایوارڈ یافتہ فرانسیسی فٹبالر کریم بینزیما کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

شائع December 20, 2022
— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی

سال کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ ’بیلن ڈی اور‘ جتینے والے ریال میڈرڈ کے فرانسیسی فٹبالر کریم بینزیما نے ورلڈکپ میں ارجنٹینا کے ہاتھوں شکست کے بعد ہنگامہ خیز عالمی کیرئیر سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق کریم بینزیما نے فرانس کی جانب سے 97 میچوں میں حصہ لیا اور 37 گولز اسکور کیے، ٹریننگ کے دوران بائیں ٹانگ زخمی ہونے کی وجہ سے انہیں قطر میں اپنے پہلے میچ سے قبل ورلڈ کپ اسکواڈ سے دستبردار ہونا پڑا تھا۔

ریال میڈرڈ کے 35 سالہ کھلاڑی نے ٹوئٹر پر اچانک اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کوششیں اور غلطیاں کیں، جس کی وجہ سے میں آج یہاں ہوں اور مجھے اس پر فخر ہے!

کریما بینزیما نے اکتوبر میں سال کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ ’بیلن ڈی اور‘ حاصل کیا تھا، وہ رواں برس فرانس کی جانب سے کھیلنے کے لیے بے چین تھے، جنہیں 4 برس قبل روس میں کھیلے گئے ورلڈ کپ میں ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا جب فرانس عالمی چیمپئن بنا تھا۔

کریما بینزیما ساڑھے پانچ سال تک فرانس کی ٹیم میں نہیں آسکے تھے کیونکہ وہ کے سابق ساتھی میتھیو والبوینا کے ایک سیکس ٹیپ پر بلیک میل کرنے کے اسکینڈل میں ملوث تھے۔

گزشتہ برس اس معاملے میں مقدمے کی سماعت میں انہیں ایک سال قید اور 75 ہزار یورو جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔

قطر ورلڈ کپ کے لیے فرانس کے کوچ ڈیڈیئر ڈیسچیمپس نے اسکواڈ میں ان کے متبادل کو طلب نہ کرنے کا فیصلہ کیا جس میں 23 سالہ کائیلیان ایمباپے شامل تھے۔

فرانس کے فارورڈ ایمباپے نے ورلڈ کپ میں 8 گول کرکے ’گولڈن بوٹ‘ کا ایوارڈ جیت لیا، جس میں اتوار کو ارجنٹینا کے خلاف فائنل میں ہیٹ ٹرک بھی شامل تھی، جس میں فرانس کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست ہوئی تھی کیونکہ اضافی وقت کے اختتام پر بھی دونوں ٹیموں کے 3-3 گول تھے۔

کریما بینزیما کی روانگی آسٹریلیا کے خلاف پہلے میچ سے صرف 3دن پہلے ہوئی، جس میں 1-4 سے کامیابی حاصل کی تھی، لیون کے سابق کھلاڑی کے لیے یہ ٹرننگ پوائنٹ تھا۔

ٹریننگ کے دوران کریما بینزیما کی بائیں ران پر چوٹ لگی تھی، ان کی صحت یابی اور بحالی کے لیے تقریباً تین ہفتے کا وقت درکار تھا۔

تاہم قطر سے ان کی جلد روانگی نے ان کے اور باقی اسکواڈ کے ساتھ ساتھ فرانس ٹیم کے منیجر کے درمیان اختلافات کی قیاس آرائیوں کو ہوا دی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024