• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

فٹبال ورلڈ کپ: کروشیا نے تیسری پوزیشن کیلئے مراکش کو شکست دے دی

شائع December 17, 2022
کروشیا نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی—فوٹو: رائٹرز
کروشیا نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی—فوٹو: رائٹرز

قطر میں جاری ورلڈ کپ میں فائنل سے قبل تیسری پوزیشن کے لیے کھیلے گئے میچ میں کروشیا نے مراکش کو 1-2 سے شکست دے دی۔

خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کا آغاز سنسنی خیز انداز میں ہوا جہاں ابتدائی 10 منٹ کے اندر دونوں ٹیموں نے ایک،ایک گول کیا۔

کروشیا کی جانب سے ساتویں منٹ میں جوسکو گوارڈیول نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی لیکن مراکش نے دو منٹ بعد برتری ختم کردی۔

مراکش کے اشرف ڈاری نے 9 ویں منٹ میں ٹیم کے لیے پہلا گول کیا اور مقابلہ برابر ہوگیا۔

کروشیا نے پہلے ہاف میں کھیل کے 45 ویں منٹ میں دوسرا گول کرکے ایک مرتبہ پھر برتری حاصل کی، یہ گول مسلیو اورسک نے کیا تھا۔

پہلے ہاف میں کھیل کے تیسرا گول میچ کا آخری گول ثابت ہوا کیونکہ دونوں ٹیمیں بڑی کوششوں کے باوجود مزید گول نہ کرسکیں۔

کروشیا نے مقررہ وقت تک 1-2 سے اپنی برتری برقرار رکھی اور میچ جیت کر قطر ورلڈ کپ 2022 میں تیسری پوزیشن اپنے نام کرلی۔

اس سے قبل کروشیا نے 2018 کے ورلڈ کپ کے فائنل تک رسائی کی تھی تاہم فرانس سے شکست ہوئی تھی۔

سیمی فائنل میں لیونل میسی کی ٹیم ارجنٹینا نے کروشیا اور فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا تھا۔

دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چمپیئن فرانس نے مراکش کو شکست دی تھی تو مسلسل دوسری مرتبہ فائنل تک رسائی کا اعزاز حاصل کیا۔

دفاعی چمپیئن فرانس اور ارجنٹینا کے درمیان فٹ بال ورلڈ کپ کا فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا اور زبردست مقابلے کی توقعات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

فرانس نے ورلڈ کپ میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ان کے سرفہرست کھلاڑی امباپے نمایاں رہے اور اب تک 5 گول کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔

ارجنٹینا کے پاس جہاں نوجوان کھلاڑی ہیں وہیں مرکزی کردار لیونل میسی کا ہوگا جنہوں نے سیمی فائنل اپنی بہترین مہارت سے فٹ بال کے شائقین کا دل جیت لیا تھا۔

لیونل میسی کی قیادت میں ارجنٹینا کی ٹیم 2014 کے ورلڈ کپ فائنل میں پہنچی تھی لیکن جرمنی نے شکست دے کر ان کے چمپیئن بننے کے خواب چکنا چور کر دیے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024