• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm

پاکستان میں تیار کردہ ایک لاکھ 20 ہزار موبائل فون برآمد

شائع December 17, 2022
—فائل فوٹو: رائٹرز
—فائل فوٹو: رائٹرز

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایک سال کے اندر مقامی سطح پر تیار کیے گئے ایک لاکھ 20 ہزار موبائل فونز کو برآمد کیا اور مستقبل میں فونز کی برآمد بڑھنے کا امکان ہے۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق مقامی سطح پر تیار کیے موبائل فونز کو براعظم افریقہ کے مختلف ممالک بھیجا گیا۔

بیان کے مطابق برآمد کیے گئے موبائل فونز کو پاکستانی کمپنی انو وی ٹیلی کام نے متحدہ عرب امارت (یو اے ای) کے برانڈ ’سیگو‘ کے نام سے تیار کیا تھا۔

رپورٹ میں تصدیق کی گئی کہ اپریل 2021 میں کام شروع کرنے والی کمپنی انو وی نے ایک سال میں ایک لاکھ 20 ہزار موبائل بیرون ممالک بھجوائے۔

تاہم بیان میں اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی کہ کمپنی نے بیرون ممالک بھجوائے گئے تمام موبائلز اسمارٹ بنائے تھے یا وہ ہینڈ سیٹ تھے۔

انو وی ٹیلی کام نے بیرون ممالک کے موبائل برانڈز کی مقامی سطح پر تیاری کے لیے گزشتہ سال اپریل میں کام شروع کیا تھا اور اسے پی ٹی اے نے سرٹیفکیٹ جاری کیا تھا۔

انو وی ٹیلی کام کے علاوہ ملک میں دیگر کمپنیاں بھی مقامی سطح پر موبائل فونز کی تیاری کر رہی ہیں، تاہم دیگر کمپنیوں کی جانب سے تیار کیے جانے والے فونز ملک میں ہی فروخت کیے جاتے ہیں۔

اب مقامی سطح پر ٹو جی ٹیکنالوجی کے علاوہ فور جی ٹیکنالوجی کے حامل اسمارٹ موبائل کی تیاری بھی ہوتی ہے، تاہم اس کے لیے خام مال دوسرے ممالک سے منگوایا جاتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024