• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

فلم میں جسم کی نمائش کرنی پڑتی ہے، اسی وجہ سے بولی وڈ کی پیش کش مسترد کی، فاطمہ آفندی

شائع December 17, 2022
فاطمہ آفندی کے ڈرامے بیٹیاں کو کافی پسند کیا جا رہا ہے—فوٹو: انسٹاگرام
فاطمہ آفندی کے ڈرامے بیٹیاں کو کافی پسند کیا جا رہا ہے—فوٹو: انسٹاگرام

حال ہی میں شروع ہونے والے ڈرامے ’بیٹیاں‘ میں مرکزی کردار ’فضا‘ ادا کرنے والی اداکارہ فاطمہ آفندی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں بولی وڈ میں کام کی پیش کش ہوئی تھی مگر انہوں نے کام کرنے سے انکار کردیا تھا، کیوں کہ فلموں میں جسم کی نمائش کرنی پڑتی ہے۔

فاطمہ آفندی ماضی کی مقبول اداکارہ اور پاکستان ٹیلی وژں (پی ٹی وی) کی سابق نیوز کاسٹر فوزیہ مشتاق کی صاحبزادی ہیں اور اب تک متعدد ڈراموں میں کام کر چکی ہیں۔

فاطمہ آفندی نے بچپن میں ہی چائلڈ ماڈل کے طور پر کیریئر کا آغاز کیا تھا اور پرائمری اسکول میں پڑھنے کے دوران بھی وہ ببل اور ٹافیوں کے اشتہارات میں دکھائی دیتی تھیں۔

اداکارہ گزشتہ دو دہائیوں سے شوبز کا حصہ ہیں اور اب تک وہ تین درجن سے زائد ڈراموں اور ایک درجن کے قریب ٹیلی فلموں میں بھی کام کر چکی ہیں۔

فلموں میں ایسے ویسے مناظر بھی شوٹ کروانے پڑتے ہیں، اداکارہ—اسکرین شاٹ
فلموں میں ایسے ویسے مناظر بھی شوٹ کروانے پڑتے ہیں، اداکارہ—اسکرین شاٹ

حال ہی میں ان کا مقبول ڈراما ’بیٹیاں‘ شروع ہوا ہے، جسے کہانی کی وجہ سے کافی سراہا جا رہا ہے۔

ڈرامے کی کہانی پانچ بیٹیوں اور ان کے والد کے گرد گھومتی ہے جو اپنی بیٹیوں کی اچھی تعلیم سمیت ان کی اچھے گھرانوں میں شادی کے خواہشمند ہوتے ہیں۔

ڈرامے کی مقبولیت اور اپنے کردار کی تعریفیں کیے جانے کے حوالے سے حال ہی میں فاطمہ آفندی نے ’بی بی سی اردو‘ سے بات کی اور بتایا کہ انہیں سوشل میڈیا پر یومیہ درجنوں ایسے پیغامات ملتے ہیں، جن میں ان کے کردار اور ڈرامے ’بیٹیاں‘ کو سراہا جاتا ہے۔

ڈرامے میں اپنے کردار کے حوالے سے بات کرنے کے علاوہ فاطمہ آفندی نے شوبز کیریئر پر بھی کھل کر بات کی اور بتایا کہ بچپن میں وہ شرمیلی تھیں مگر والدہ نے ان میں اعتماد لانے کے لیے ان سے کم عمری میں ہی ماڈلنگ کروانا شروع کردی تھی، جس کے بعد ان میں نہ صرف اعتماد بحال ہوا بلکہ انہیں اداکاری کا بھی شوق ہوا۔

انہوں نے اداکارہ بننے کا پورا کریڈٹ والدہ فوزیہ مشتاق کو دیا اور ساتھ ہی کہا کہ لیکن انہوں نے شوبز میں کام کرنے کے لیے خود ہی اپنی حدود کا تعین کر رکھا ہے۔

فاطمہ آفندی کے مطابق انہوں نے شوبز میں کام کرنے کے لیے اپنی حدود خود ہی متعین کر رکھی ہیں، ان کی حدود کا تعین خاندان یا کسی اور نے نہیں کیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی حدود کے اندر رہ کر ہی ڈراموں میں کام کرتی ہیں اور وہ اس میں بہت خوش ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے اعتراف کیا کہ ماضی میں انہیں بولی وڈ فلم ساز انیس بزمی کی جانب سے فلم میں کام کی پیش کش ہوئی تھی اور پھر انہوں نے اداکارہ کو فون بھی کیا تھا اور پوچھا تھا کہ وہ فلموں میں کام کیوں نہیں کرنا چاہتیں؟

فاطمہ آفندی نے بتایا کہ انہوں نے فلم ساز کو بتایا کہ انہوں نے کام کے حوالے سے اپنی کچھ حدود بنا رکھی ہیں اور وہ ان ہی کے اندر کام کریں گی۔

اداکارہ نے بتایا کہ چوں کہ فلموں میں اسکن (جلد یا جسم) دکھانی پڑتی ہے، اسی وجہ سے انہوں نے بولی وڈ فلم میں کام کرنے سے انکار کیا۔

انہوں نے کہا کہ فلموں میں ایسے ویسے مناظر بھی شوٹ کروانا پڑتے ہیں جب کہ وہ ڈراموں میں بھی اپنی حدود کے اندر رہ کر کام کرتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024