• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

سندھ انٹرا ڈسٹرکٹ پیپلز بس سروس پروجیکٹ، سندھ کے باسیوں کا دیرینہ خواب

شائع December 16, 2022
فوٹو: ڈان نیوز
فوٹو: ڈان نیوز

صوبہ سندھ کی آبادی میں اضافے سے بڑے پیمانے پر شہروں کی توسیع کا سلسلہ شروع ہوا تو پبلک ٹرانسپورٹ کی ضرورت اور طلب کے مسئلے میں بھی اضافہ ہوا اور گزشتہ ایک دہائی میں صوبہ سندھ کو آبادی کے جاری و ساری غیر متوقع پھیلاؤ کی سفری ضروریات کو پورا کرنے میں اہم چیلنجز درپیش رہے۔

لاڑکانہ، سکھر ، میر پور خاص اور شہید بینظیر آباد جیسے شہروں میں اندرون شہر پبلک ٹرانسپورٹ کے باقاعدہ نظام کی عدم دستیابی کی وجہ سے عوام سفر کیلئے پرائیویٹ وہیکل استعمال کرتے ہیں یا پھر ویگن یا چنگ چی جیسے غیر محفوظ سفر کرنے پر مجبور ہیں۔

ان چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبہ سندھ کے عوام کی سفری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے حکومتِ سندھ کی جانب سے سندھ انٹرا ڈسٹرکٹ پیپلز بس سروس پراجیکٹ کا قیام عمل میں لایا گیاہے۔ پراجیکٹ کے نفاذ کیلئے مورخہ 27 اکتوبر2021 کو حکومت سندھ کی جانب سے نیشنل ریڈیو کمیونیکیشن کارپوریشن ، منسٹری آف ڈیفنس پروڈکش، حکومت پاکستان کو بسوں کی سپلائی ، اُنہیں چلانے اور بسوں کی مرمت وغیرہ کے علاوہ بس ڈیپازٹ اور اسٹیشنوں کی تعمیر ، اُنہیں چلانے اور اُن کی مرمت وغیرہ کیلئے کنٹریکٹ سونپا گیا۔

اس پراجیکٹ کے تحت کراچی کے علاوہ مذکورہ بالاشہروں کے عوام کو اہم اور بنیاد شاہراہوں پر آرام دہ ، اعلیٰ جدید اور معیاری بس سروس خدمات فراہم کرنے کیلئے :پہلے مرحلے میں کراچی کے اندرماڈل کالونی تا ٹاور تک 29.5کلومیٹراور ناگن چورنگی تا سنگر چورنگی 33 کلومیٹر کے روٹ پر 50 بسیں چلائی جارہی ہیں ۔ پراجیکٹ کے آغاز میں یو پی موڑ پر 6.7 ایکڑ رقبے کا ایک ڈیپازٹ تیار کیاگیا جبکہ دوسرے مرحلے میں کراچی کے چھ روٹس اور لاڑکانہ کے 10.3کلو میٹرز پر مشتمل روٹ پر 200بسیں چلائی جائیں گی ۔

یہ پراجیکٹ صوبہ سندھ کے شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ صوبہ میں پائیدار ٹرانسپورٹ نظام کے قیام میں ایک اہم پیشرفت ثابت ہو گا۔ اس انتہائی اہم اور وقت کی ضرورت پر مبنی پراجیکٹ کے نفاذ سے 3 ہزار سے زائد ملازمتوں کے مواقعوں کے ساتھ ساتھ دیگر معاشی راستوں کے کھلنے کی بھی اُمید کی جا سکتی ہے ۔پراجیکٹ کے اہداف میں حکومت سندھ کے مقررہ اثاثوں سے پورے سندھ کے اندر ڈیپازٹس اور بس اسٹاپوں کی تعمیر کا منصوبہ بھی شامل ہے۔ یہ سندھ میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا اور معیاری پراجیکٹ ہے جس سے نہ صرف سفری سہولیات کے مسائل حل ہوں گے بلکہ بڑے پیمانے پر ترقی اور خوشحالی بھی ممکن ہو پائے گی ۔

اِن عوامی بسوں میں ایئر کنڈیشن اور وائی فائی کی سہولیات کے ساتھ ساتھ بزرگوں ، عورتوں اور معذور افراد کے بیٹھنے کیلئے الگ نشستوں کی سہولت بھی دستیاب کی گئی ہیں ۔

کسی بھی ریاست کو اپنے افراد کی بڑھتی ہوئی آبادی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے بڑے بڑے چیلنجز کامقابلہ کرنا پڑتاہے ۔اُمید ہے کہ اس پراجیکٹ سے صوبہ سندھ میں سفری سہولیات کی بہم دستیابی کے علاوہ ملازمتوں اور روزگار کے نئے مواقعوں کی مد میں خوشحالی کے ایک نئے باب کا آغاز ممکن ہو پائے گا ۔


یہ بامعاوضہ مواد ہے، ڈان کا اس تحریر سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024