• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

واٹس ایپ ویڈیو کالنگ میں 32 افراد کو شامل کرنا ممکن

شائع December 15, 2022
—فوٹو: ٹیک کرنچ
—فوٹو: ٹیک کرنچ

دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ویڈیو کالنگ کے مزید فیچر متعارف کراتے ہوئے اس میں افراد کی تعداد بھی بڑھادی۔

نئی اپڈیٹس کے بعد اب کوئی بھی صارف اپنی ویڈیو کال میں 32 افراد کو شامل کر سکتا ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے پہلے ہی ویڈیو کالنگ میں ارکان کی تعداد بڑھانے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن اب اسے متعارف بھی کرادیا گیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سے قبل 2020 میں واٹس ایپ نے ویڈیو کالنگ میں ارکان کی تعداد بڑھاتے ہوئے اسے 8 تک کردیا تھا۔

سال 2020 سے قبل واٹس ایپ کی ویڈیو کال پر بیک وقت صرف 4 افراد ہی شامل ہو سکتے تھے۔

لیکن کورونا کی وبا پھیلنے اور دنیا بھر میں ’زوم‘ کی مقبولیت میں اضافے کے بعد واٹس ایپ نے ویڈیو کالنگ فیچرز کو بہتر بنانے کا فیصلہ کیا اور اب بیک وقت 32 لوگ ایک ہی ویڈیو کال میں شامل ہو سکتے ہیں۔

جہاں ویڈیو کالنگ کے لیے ارکان کی تعداد 4 گنا بڑھا کر 32 کردی گئی ہے، وہیں ویڈیو کالنگ کی کوالٹی کو بھی بہتر بنایا گیا ہے جب کہ مزید فیچرز بھی پیش کیے گئے ہیں۔

اب صارفین ویڈیو کالنگ کے دوران واٹس ایپ پر آنے والے پیغامات کو بھی میوٹ کیا جا سکتا ہے۔

اسی طرح یہ فیچر بھی پیش کیا گیا ہے کہ گروپ ویڈیو کال کے لیے لنک بھی بنایا جا سکتا ہے اور باقی صارفین لنک کو کلک کرکے ویڈیو کال میں شامل بھی ہوسکتے ہیں۔

واٹس ایپ کے مذکورہ فیچرز زوم کی طرح ہی ہیں، تاہم اس باوجود لوگ آن لائن اجلاسوں اور میٹنگس کے لیے واٹس ایپ کے بجائے زوم کو ہی ترجیح دیتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024