• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

پاکستان کی پہلی ’فائیو جی انوویشن لیب‘ قائم

شائع December 15, 2022
’انوویشن لیب‘ جاز اور ہواوے ٹیکنالوجیز کے تعاون سے چلنے والا ایک تحقیقی منصوبہ ہے—فوٹو : جاز
’انوویشن لیب‘ جاز اور ہواوے ٹیکنالوجیز کے تعاون سے چلنے والا ایک تحقیقی منصوبہ ہے—فوٹو : جاز

پاکستان کی پہلی فائیو جی انوویشن لیب نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) میں ٹیلی کام انڈسٹری اور اکیڈمیا کے مشترکہ منصوبے کے تحت قائم کردی گئی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق انوویشن لیب کا مقصد ’سوشل-ایکو لینز‘ کے ذریعے فائیو جی کی افادیت کا تعین کرنا اور صحت، تعلیم، نقل و حمل اور کاروبار سے متعلق ایسے حل پیش کرنا ہیں جو مقامی صورتحال کے مطابق ہوں۔

’انوویشن لیب‘ جاز اور ہواوے ٹیکنالوجیز کے تعاون سے چلنے والا ایک تحقیقی منصوبہ ہے، پاکستانی معاشرے میں فائیو جی ٹیلی کام سروسز کے اثرات اور افادیت کا تعین کرنے کے لیے نسٹ کے مختلف شعبے اس منصوبے میں شریک ہوں گے۔

اپنی بہترین بینڈوتھ، تیز رفتاری اور جدید سیکیورٹی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے یہ پروجیکٹ محققین کو مصنوعی ذہانت (اے آئی)، ورچوئل رئیلٹی، ہیلتھ کیئر سیکٹر، مینوفیکچرنگ، سروس انڈسٹری، زراعت، سیکورٹی، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، تفریح، اور پبلک سیکٹر جیسے شعبوں میں فائیو جی کے ممکنہ استعمال پر کام کرنے میں مدد کرے گا۔

وفاقی سیکریٹری برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام محسن مشتاق نے فائیو جی انوویشن لیب کا سنگ بنیاد رکھا، ان کا کہنا تھا کہ یہ لیب آئی ٹی اور ٹیلی کام ٹیکنالوجیز میں فائیو جی کے استعمال سے ایک ماحولیاتی نظام کی تعمیر میں مدد کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

مقررین نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ 4G کے برعکس، 5G کا استعمال صرف ڈیٹا اور ٹیلی فونی تک محدود نہیں تھا، بلکہ دیگر کی ریجنائزیشن کے لیے ایک محرک کے طور پر بڑے پیمانے پر صنعتی عمل درآمد کیا جاتا ہے۔

مقررین نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ فور-جی کے برعکس فائیو-جی کا استعمال صرف ڈیٹا اور فون تک محدود نہیں ہے بلکہ دیگر صنعتوں کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے ایک اہم محرک کے طور پر معاون ہے۔

جاز کی پیرنٹ کمپنی ’ویون گروپ‘ کے سی ای او کان تیرزیوگلو نے کہا کہ مواصلات کے مستقبل پر ایک نظر ڈالنے کی ضرورت ہے جس میں فائیو-جی کا ایک اہم کردار ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جاز کی ترجیح سب کو فور-جی فراہم کرنا ہے لیکن یہ فائی-جی کی مدد سے ملک میں جدت اور کاروبار اور معاشرے کو تبدیل کرنے کے لیے بھی پُر عزم ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024