• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

گوادر: جیوانی میں آئل ڈپو میں خوفناک آتشزدگی، 7 اسپیڈ بوٹس بھی جل کر خاکستر

شائع December 15, 2022
سوشل میڈیا پر شیئر ویڈیوز میں خوفناک آگ کے شعلے اور دھویں کے مہیب سائے اٹھتے  دیکھے گئے—وٹو:ٹوئٹر
سوشل میڈیا پر شیئر ویڈیوز میں خوفناک آگ کے شعلے اور دھویں کے مہیب سائے اٹھتے دیکھے گئے—وٹو:ٹوئٹر

بلوچستان کے ضلع گوادر کے قصبے جیوانی میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ نے اسمگل شدہ پیٹرول اور ڈیزل لے جانے والی اسپیڈ بوٹس اور آئل ڈپو کو خاکستر کردیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا کہ خوفناک آگ پر شام کو قابو پایا گیاجب کہ اس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور کسی شخص کے ہلاک یا زخمی ہونے کی طلاع نہیں ملی۔

آگ بجلی سپلائی کرنے کے لیے موجود جنریٹر میں ہونے والے شارٹ سرکٹ لگی جس نے تیزی سے ایرانی سرحد کے قریب واقع قصبہ جیوانی کے علاقے کونتانی موجود آئل ڈپو اور اسپیڈ بوٹس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ چند منٹوں کے اندر ہی تیزی سے پورے ڈپو میں پھیل گئی اور فائر بریگیڈ کی عدم موجودگی کے باعث گھنٹوں تک اس پر قابو نہ پایا جا سکا۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیوز میں خوفناک آگ کے شعلے اور دھویں کے مہیب سائے اٹھتے ہوئے دیکھے گئے جب کہ عوام بھی دور سے کھڑے یہ مناظر دیکھ رہے تھے، ویڈیوز میں کچھ لوگوں کو کنٹینرز کو آگ سے بچانے کے لیے لڑھکاتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

ڈپٹی کمشنر گوادر عزت نذیر نے کہا کہ آگ نے تیل کے 4 ڈپو اور جیوانی ساحل پر کھڑی کم از کم 7 اسپیڈ بوٹس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تیل کے بڑے ڈپو میں کئی ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل موجود تھا، آگ کے باعث مالکان کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہوگا۔

آتشزدگی سے متاثرہ ڈپو ایرانی سرحد کے قریب کونتانی ساحل پر اسپیڈ بوٹس اور دیگر گاڑیوں کے ذریعے پڑوسی ملک سے لائے جانے والے پیٹرول اور ڈیزل کو پھینکنے کے لیے قائم گئے تھے۔

اسمگل شدہ تیل ایران سے اسپیڈ بوٹس کے ذریعے 70 لیٹر کے گیلن میں لایا جاتا ہے اور اس کے بعد ان ڈپووں پر اسے گیلن میں سے بڑے کنٹینرز میں منتقل کیا جاتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024