• KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm

امریکا کا 30 سے ​​زائد چینی کمپنیوں کو تجارتی بلیک لسٹ میں شامل کرنے کا منصوبہ

شائع December 14, 2022
امریکا اور چین میں کشیدگی کے بعد متعدد چینی کمپنیوں کو تجارتی بلیک لسٹ میں شامل کیا گیا ہے—فائل فوٹو: رائٹرز
امریکا اور چین میں کشیدگی کے بعد متعدد چینی کمپنیوں کو تجارتی بلیک لسٹ میں شامل کیا گیا ہے—فائل فوٹو: رائٹرز

امریکا نے چپ بنانے والی یانگزے میموری ٹیکنالوجیز (وائی ایم ٹی سی) سمیت چین کی 36 کمپنیوں کو تجارتی پابندی کی فہرست میں شامل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس سے ان کمپنیوں کو مخصوص امریکی اجزا کی خریداری سے روکا جائے گا۔

بلومبرگ نیوز کی رپورٹ میں معاملے سے باخبر ایک عہدیدار کے حوالے سے بتایا گیا کہ امریکی محکمہ تجارت، چینی کمپنیوں کو رواں ہفتے نام نہاد ’انٹٹی لسٹ‘ میں شامل کرے گا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ایک بار اگر کوئی کمپنی انٹیٹی لسٹ میں شامل ہوجائے تو امریکا میں اس کے سپلائرز کو چھوٹے سے چھوٹے تکنیکی اجزا بھیجنے کے لیے بھی خاص لائسنس حاصل کرنا ہوتا ہے۔

تاہم یانگزے میموری ٹیکنالوجیز نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا جبکہ امریکی محکمہ تجارت نے بھی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کو کاروباری اوقات کے علاوہ اس معاملے پر تبصرہ کرنے کے لیے کوئی جواب نہیں دیا۔

امریکی محکمہ تجارت کے ایک عہدیدار نے گزشتہ ماہ تیار ریمارکس میں کہا تھا کہ وائی ایم ٹی سی سمیت درجنوں دیگر چینی کمپنیوں کو 6 دسمبر تک تجارتی بلیک لسٹ میں شامل کیے جانے کا خطرہ ہے۔

اکتوبر میں یانگزے میموری ٹیکنالوجیز سمیت 31 کمپنیوں کو اس فہرست میں شامل کیا گیا تھا جن کا امریکی حکام جائزہ نہیں لے سکتے تھے جس سے واشنگٹن کے بیجنگ کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی میں اضافہ ہوا تھا۔

امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے اکتوبر میں برآمدات پر قابو پانے کے لیے ایک فہرست تیار کی تھی جس نے چین کی تکنیکی اور فوجی پیشرفت کو کمزور کرنے کے پیش نظر اپنی رسائی کو وسیع پیمانے پر بڑھایا تھا۔

اس فہرست میں سیمی کنڈکٹر چپ تیار کرنے سے چین کو روکنے کے لیے کچھ اقدامات شامل تھے، یہ چپ امریکی اجزا سے دنیا بھر میں تیار کی جاتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024