• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

انجری کا شکار نسیم شاہ انگلینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ سے بھی باہر

شائع December 14, 2022
نسیم شاہ اس سے قبل ملتان ٹیسٹ سے بھی کندھے کی تکلیف کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہو گئے تھے—فائل فوٹو:پی سی پی
نسیم شاہ اس سے قبل ملتان ٹیسٹ سے بھی کندھے کی تکلیف کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہو گئے تھے—فائل فوٹو:پی سی پی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انگلینڈ کے خلاف کراچی میں ہونے والے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں کندھے کی تکلیف کے شکار نوعمر تیز رفتار باؤلر نسیم شاہ کی شمولیت کے امکان کو مسترد کردیا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ فاسٹ باؤلر نسیم شاہ لاہور جائیں گے جہاں تکلیف کی بحالی کے لیے اقدامات شروع کیے جانے سے قبل نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں مزید معائنہ کیا جائے گا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹیم انتظامیہ نے تاحال نسیم شاہ کے متبادل کھلاڑی کو شامل کرنے کی درخواست نہیں کی، اس میں مزید کہا گیا کہ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں بدھ کی سہ پہر کراچی جائیں گی۔

نسیم شاہ اس سے قبل ملتان ٹیسٹ سے بھی کندھے کی تکلیف کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہو گئے تھے۔

3 میچوں کی سیریز کے آخری ٹیسٹ میں ان کی ٹیم میں عدم موجودگی پاکستان کے لیے ایک اور دھچکا ہے جب کہ فاسٹ باؤلرز شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف بھی بالترتیب گھٹنے کی تکلیف اور کندھے کی انجری کی وجہ سے سیریز سے باہر ہیں۔

انگلینڈ پہلے ہی راولپنڈی اور ملتان ٹیسٹ میچز میں فتوحات حاصل کرکے سیریز جیت چکا ہے جب کہ اس صورتحال میں کراچی ٹیسٹ ایک طرح سے ڈیڈ گیم بن گیا ہے۔

انگلینڈ نے ملتان میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کو 26 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز اپنے نام کرلی تھی، انگلینڈ کے 355 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم میچ کے چوتھے روز 328 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان پاکستان کو آخری سیشن میں 74 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی تھی، سیریز کا تیسراٹیسٹ میچ 17 سے 21 دسمبر تک کراچی میں کھیلا جائے گا۔

انگلینڈ کی ٹیم 17 سال بعد پاکستانی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز کھیل رہی ہے جہاں اس سے قبل اس نے 2005 کے دورہ پاکستان کے دوران آخری مرتبہ ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024