• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سال 2022 میں شادی کرنے والی معروف شخصیات

سال 2022 میں جہاں متعدد شخصیات کی شادیاں طلاقوں پر ختم ہوئیں، وہیں متعدد شخصیات نے نئی زندگی بھی شروع کی۔
شائع December 31, 2022

سال 2022 جلد ہی ماضی کا قصہ بن جائے گا اور دنیا بھر میں ابھی سے ہی لوگ سال 2023 کو خوش آمدید کہنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

سال 2022 میں جہاں متعدد شخصیات کی شادیاں طلاقوں اور علیحدگی پر ختم ہوئیں، وہیں متعدد شخصیات نے نئی زندگی کی بھی شروعات کی۔

ہم درج ذیل ان معروف شخصیات کی فہرست دے رہے ہیں، جنہوں نے رواں سال شادی کرکے نئی زندگی کی شروعات کی۔

اریبہ حبیب

ماڈل و اداکارہ اریبہ حبیب نے سال 2021 کے آخری دن نکاح کرکے جہاں نئی زندگی کا آغاز کیا تھا، وہیں انہوں نے سال 2022 کے آغاز میں ولیمے کی تقریب منعقد کرکے شادی کو یادگار بنایا تھا۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

حبا بخاری - آرز احمد

اداکار آرز احمد اور حبا بخاری نے سال نو کے پہلے ہی ہفتے شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کیا تھا۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

صبور علی - علی انصاری

اداکارہ صبور علی اور علی انصاری نے بھی سال 2022 کے پہلے ہی ہفتے شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کیا تھا۔

—اسکرین شاٹ/ انسٹاگرام
—اسکرین شاٹ/ انسٹاگرام

مینا طارق

سینیئر اداکارہ روبینہ اشرف کی بیٹی نوجوان اداکارہ مینا طارق نے بھی دیرینہ دوست عمران شیخ سے سال 2022 کے پہلے ہی مہینے شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کیا۔

—فوٹو: ایس ایس فوٹوگرافی انسٹاگرام
—فوٹو: ایس ایس فوٹوگرافی انسٹاگرام

ٹک ٹاک اسٹارز کنول آفتاب اور ذوالقرنین

سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک سے شہرت حاصل کرنے والے اسٹارز کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر نے نکاح کے تقریبا ایک سال بعد جنوری 2022 میں شادی کی تھی۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

عامر لیاقت حسین

مذہبی اسکالر اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے فروری 2022 میں خود سے 31 برس کم عمر دانیہ ملک سے تیسری شادی کی تھی۔ عامر لیاقت جون میں انتقال کر گئے تھے۔

— فوٹو : عامر لیاقت حسین انسٹاگرام
— فوٹو : عامر لیاقت حسین انسٹاگرام

ماڈل فیا خان

پاکستانی نژاد جرمن ماڈل صوفیا خان اور المعروف فیا خان نے روایتی انداز میں شادی کرنے کے تین سال بعد ترک نژاد شوہر کے ساتھ مارچ 2022 میں جرمنی میں کورٹ میرج کی۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

مریم نفیس

اداکارہ مریم نفیس نے مارچ 2022 میں دیرینہ دوست فوٹوگرافر امان احمد کے ساتھ شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کیا۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ مہربانو

’میرے پاس تم ہو، غلطی، خدا اور محبت‘ جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ مہربانو نے اکتوبر 2022 میں شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کیا، انہوں نے خاموشی سے کیپشن کے بغیر شادی کی تصاویر شیئر کرکے رشتہ ازدواج میں بندھنے کی تصدیق کی تھی۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

ٹی وی میزبان و صحافی ریحام خان

سابق نیوز کاسٹر، ٹی وی میزبان، صحافی و فلم پروڈیوسر ریحام خان نے دسمبر کے آخری ہفتے میں تیسری بار شادی کرکے سب کو حیران کیا۔

ریحام خان نے 23 دسمبر کو اپنی سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے تصدیق کی کہ انہوں نے خود سے کم عمر بلال مرزا نامی شخص سے شادی کرلی، یہ شادی ریحام خان کی تیسری جب کہ بلال مرزا کی دوسری تھی۔

ریحام خان نے دوسری شادی جنوری 2015 میں عمران خان سے کی تھی مگر اسی سال اکتوبر میں ان کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔

انہوں نے پہلی شادی پاکستانی نژاد برطانوی شخص سے کی تھی، جن سے انہیں جواں سالہ بچے بھی ہیں۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

کامیڈین علی گل

’وڈیرے کا بیٹا اور تاڑو ماڑو‘ جیسے گانوں سے شہرت حاصل کرنے والے گلوکار و کامیڈین علی گل پیر نے دیرینہ دوست سے سال کے اختتامی ہفتے میں شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کیا۔

انہوں نے دیرینہ دوست ڈاکٹر عظیمہ نکھوڈا سے شادی کی۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ روبیا چوہدری

اداکارہ و ماڈل روبیا چوہدری نے طلاق کی تصدیق کے دو سال بعد سال 2022 کے آخری چند دنوں میں خاموشی سے دوسری شادی کی اور انہوں نے دوسری شادی کو محبت کو دوسرا موقع دینے کا نام دیا۔

انہوں پہلی شادی بھی خاموشی سے 2016 میں موسیقار میکال حسن کے ساتھ کی تھی، ان کے دوسرے شوہر عمیر ڈار بھی موسیقار ہیں۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

اقصیٰ آفریدی

سابق کرکٹر اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ آفریدی نے سال 2022 کے آخری دو دنوں میں شادی کرکے اپنی شادی کو یادگار بنایا۔

ان کی شادی کی تقاریب کراچی میں منعقد ہوئیں، جس میں متعدد اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

بھارتی شخصیات

بولی وڈ اداکارہ مونی رائے

’لندن کانفیڈنشل، گولڈ، رومیو، اکبر والٹر اور دبنگ‘ جیسی فلموں میں جلوہ گر ہونے والی بولی وڈ اداکارہ مونی رائے نے جنوری 2022 میں شادی کی تھی۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

فرحان اختر اور شبانی ڈنڈیکر

بولی وڈ اداکار فرحان اختر اور فیشن ڈیزائنر شبانی ڈنڈیکر نے فروری 2022 میں شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کیا۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

شیتل ٹھاکر اور وکرانت میسے

بولی وڈ اداکارہ شیتل ٹھاکر اور اداکار وکرانت میسے بھی فروری 2022 میں شادی کے بندھن میں بندھے۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

کرشمہ تنا اور ورون بنگرا

ماڈل و اداکارہ کرشمہ تنا اور اداکار رون بنگرا نے بھی دوسری شخصیات کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سال 2022 کے دوسرے مہینے میں شادی کی۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ

بولی وڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ نے 14 اپریل کو شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کیا۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

اے آر رحمٰن کی بیٹی گلوکارہ خدیجہ

بھارتی ایوارڈ یافتہ گلوکار و موسیقار اے آر رحمٰن کی بیٹی گلوکارہ خدیجہ رحمٰن نے مئی 2022 میں شادی کرکے نئی زندگی شروع کی۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

ریچا چڈا اور علی فضل

بولی وڈ اداکارہ ریچا چڈا اور اداکار علی فضل نے بھی اکتوبر 2022 میں شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کیا۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

ہنسیکا موٹوانی - سہیل کتھوریا

بولی وڈ کی خوبرو سندھی اداکارہ ہنسیکا موٹوانی نے سال 2022 کے اختتامی مہینے دسمبر کے پہلے ہفتے میں دیرینہ دوست سہیل کتھوریا سے شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کیا۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

ہولی وڈ شخصیات

برٹنی اسپیئرز

امریکی پاپ اسٹار و اداکارہ 40 سالہ برٹنی اسپیئرز نے جون 2022 میں اپنے ایرانی نژاد امریکی دیرینہ دوست صام اصغری سے شادی کرکے نئی زندگی شروع کی۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

عزیز انصاری

بھارتی نژاد امریکی اداکار و کامیڈین عزیز انصاری نے بھی جون 2022 میں اپنی دیرینہ گرل فرینڈ فورینزک ڈیٹا سائنسدان سرینا سکوو سے شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کیا۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

جینیفر لوپیز اور بین ایفلک

گلوکارہ و اداکارہ جینیفر لوپیز اور ہولی وڈ اداکار بین ایفلک نے پہلی شادی ختم ہونے کے 20 سال بعد ایک دوسرے سے جولائی 2022 میں دوبارہ شادی کی۔

—فائل فوٹو: رائٹرز
—فائل فوٹو: رائٹرز