• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

مراکش کی جیت کا جشن، بوفال کا گراؤنڈ میں والدہ کے ساتھ رقص

شائع December 11, 2022
مراکش کے کھلاڑی سفیان بوفال والدہ کے ساتھ گراؤنڈ میں رقص کرتے ہوئے— فوٹو: ٹوئٹر / فیفا
مراکش کے کھلاڑی سفیان بوفال والدہ کے ساتھ گراؤنڈ میں رقص کرتے ہوئے— فوٹو: ٹوئٹر / فیفا
مراکش کی جیت پر مداح بلیجیم میں آتش بازی کرتے ہوئے— فوٹو: اے ایف پی
مراکش کی جیت پر مداح بلیجیم میں آتش بازی کرتے ہوئے— فوٹو: اے ایف پی

مراکش نے شان دار کھیل کے ذریعے کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم پرتگال کو شکست دے کر تاریخ میں پہلی مرتبہ فٹ بال ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی اور افریقہ کی پہلی ٹیم بن گئی۔

پرتگال کی ٹیم کوارٹر فائنل جیسے اہم میچ میں شہرہ آفاق کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کے بغیر میدان میں اتری اور اس کا فائدہ مراکش کی ٹیم نے بھی بھرپور اٹھایا۔

الثمامہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں دلچسپ مقابلہ ہوا اور پہلے ہاف کے ابتدائی 42 منٹ تک دونوں ٹیمیں گول کرنے کی کوشش میں ناکام رہیں۔

مراکش کی جانب سے یوسف النصری نے 42 ویں منٹ میں پہلا گول کیا جو اختتام تک برقرار رہا۔

مراکش نے 10 کھلاڑیوں کے ساتھ پرتگال کا مقابلہ کیا اور میچ 0-1 سے جیت کر پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

فٹبال ورلڈکپ میں جیت پر مراکش میں عوام بڑی تعداد میں جیت کا جشن منانے سڑکوں پر نکل آئے۔

ٹوئٹر پر صحافی میمی فواز کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مراکش کے دارالحکومت رباط میں بڑی تعداد میں مداح سڑکوں پر خوشیاں منا رہے ہیں۔

صحافی صادق کی ٹوئٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مراکش کے کھلاڑی زمین پر سجدہ ریز ہو کر جیت کا جشن منا رہے ہیں۔

دوسری جانب، مراکش کی جیت کے بعد ان کے کھلاڑی سفیان بوفال کی اپنی والدہ کے ساتھ گراؤنڈ میں رقص کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں، جسے صارفین کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

صحافی احتشام الحق نے لکھا کہ ماں اور بیٹے کے جشن کو کوئی بھی شکست نہیں دے سکتا۔

مراکش کے دوسرے کھلاڑی اشرف حکیمی کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر پسند کی جارہی ہے ، جس میں وہ جیت کے بعد اسٹیڈیم میں موجود اپنی والدہ کے پاس جاتے ہیں اور خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔

ایک ٹوئٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عدا پناہ گزین کیمپ میں فلسطینی بچے پرتگال کے خلاف مراکش کی فتح کا جشن منا رہے ہیں۔

فیفا ورلڈکپ نے ٹوئٹ میں لکھا کہ وہ لمحہ جو زندگی بھر یاد رہے گا۔

ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ یروشلم میں فلسطینیوں نے تاریخی فتح کا جشن منایا

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024