• KHI: Fajr 5:24am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 4:59am Sunrise 6:22am
  • ISB: Fajr 5:06am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:24am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 4:59am Sunrise 6:22am
  • ISB: Fajr 5:06am Sunrise 6:31am

تصاویر: مراکش ورلڈ کپ سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی افریقی ٹیم

کوارٹر فائنل مقابلے میں مراکش نے یوسف النیصیری کے گول کی بدولت پٌرتگال کو 0-1 سے شکست دے دی۔
شائع December 11, 2022

مراکش نے قطر میں جاری فٹ بال ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پرتگال کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد 0-1 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا اور یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی افریقی ٹیم بن گئی۔

مراکش کی جانب سے پہلے ہاف کے 43 ویں منٹ میں یوسف النیصیری نے گول کیا جو فیصلہ کن ثابت ہوا تاہم پرتگال نے دوسرے ہاف میں گول کرنے کے کئی مواقع بنائے لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہوئے۔

پرتگال نے اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کو پہلے ہاف میں آرام دیا اور اسی دوران مراکش نے برتری حاصل کی تاہم دوسرے ہاف میں رونالڈو میدان میں آئے اور متعدد کوششیں کیں جو بار آور ثابت نہ ہوسکیں اور ٹیم ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی۔

مراکش کے لیے میدان میں تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی اور فلسطین کے حق میں بھی نعرے لگائے جا رہے تھے جبکہ کھلاڑیوں نے بھی جیت کا جشن خوب منایا۔

مراکش نے جیت کا جشن روایتی انداز میں منایا	—فوٹو: رائٹرز
مراکش نے جیت کا جشن روایتی انداز میں منایا —فوٹو: رائٹرز
مراکش کی جیت پر تیونس میں بھی جشن منایا گیا—فوٹو: رائٹرز
مراکش کی جیت پر تیونس میں بھی جشن منایا گیا—فوٹو: رائٹرز
مراکش کے کھلاڑیوں نے میدان میں روایتی انداز میں جشن منایا—فوٹو: اے ایف پی
مراکش کے کھلاڑیوں نے میدان میں روایتی انداز میں جشن منایا—فوٹو: اے ایف پی
قطر میں بھی مراکش کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی—فوٹو: اے ایف پی
قطر میں بھی مراکش کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی—فوٹو: اے ایف پی
قطر کے الثمامہ اسٹیڈیم میں سرخ پرچموں کی بہار آئی ہوئی تھی—فوٹو: اے ایف پی
قطر کے الثمامہ اسٹیڈیم میں سرخ پرچموں کی بہار آئی ہوئی تھی—فوٹو: اے ایف پی
پرتگال کی ٹیم نے گول کے لیے بھرپور حملے کیے لیکن مراکش کا دفاع ناقابل تسخیر ثابت ہوا—فوٹو: اے ایف پی
پرتگال کی ٹیم نے گول کے لیے بھرپور حملے کیے لیکن مراکش کا دفاع ناقابل تسخیر ثابت ہوا—فوٹو: اے ایف پی
کرسٹیانو رونالڈو شکست کے بعد آبدیدہ ہوئے—فوٹو: اے ایف پی
کرسٹیانو رونالڈو شکست کے بعد آبدیدہ ہوئے—فوٹو: اے ایف پی
مراکش کے گول کیپر یسٰین بونو نے شان دار کھیل کا مظاہرہ کیا—فوٹو: اے ایف پی
مراکش کے گول کیپر یسٰین بونو نے شان دار کھیل کا مظاہرہ کیا—فوٹو: اے ایف پی
پرتگال اور مراکش کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا—فوٹو: اے ایف پی
پرتگال اور مراکش کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا—فوٹو: اے ایف پی
رونالڈو اپنی ٹیم کو سیمی فائنل تک پہنچانے میں ناکام ثابت ہوئے—فوٹو: اے ایف پی
رونالڈو اپنی ٹیم کو سیمی فائنل تک پہنچانے میں ناکام ثابت ہوئے—فوٹو: اے ایف پی