• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

پاکستان میں شیل گیس اور تیل کے وسیع ذخائر کا انکشاف

شائع August 28, 2013

Pakistan said to have large reserves of shale gas oil 670
یو ایس انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے اس خاکے میں زمین کی گہرائی میں شیل گیس کے ذخائر کی نشاندہی کی گئی ہے۔ —. فوٹو بشکریہ ای آئی اے

اسلام آباد: کل بروز منگل کی ایک اہم پیش رفت یہ ہے کہ امریکا کی انرجی اسٹیٹسکس اور اینالیسز سے متعلق فیڈرل اتھارٹی، انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن (EIA) کے تخمینے کے مطابق  پاکستان میں شیل گیس کے 105 ٹریلین کیوبک فیٹ، جبکہ نو ارب بیرل پٹرول کے ذخائر موجود ہیں۔

اس تخمینے کے مطابق ہائیڈرو کاربن اب تک کے اندازوں سے کہیں زیادہ یعنی 24 ٹریلین کیوبک فیٹ گیس اور تقریباً تیس کروڑ بیرل آئل کا ذخیرہ موجود ہے۔ پاکستان میں گیس کی پیدوار اس وقت تقریباً چار اعشاریہ دو ارب کیوبک فیٹ اور پٹرول کی پیدوار تقریباً ستّر ہزار بیرل ہے۔

ایک سرکاری عہدے دار کا کہنا ہے کہ سامنے آنے والا یہ تخمینہ انتہائی حد تک حوصلہ افزاء ہے لیکن اس کا حکومت پاکستان کے ساتھ اشتراک نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ شیل گیس کے حوالے سے امریکہ میں زبردست پیش رفت ہوئی ہے اور چند دیگر ممالک بھی اس جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھی اس نئے راستے پر آگے بڑھنے کے لیے تلاش اور پیدوار کے سلسلے میں کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرے گا۔

انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن (EIA) کے جون 2013ء کا یہ تخمینہ ایڈوانس ریسورسز انٹرنیشنل (ARI) کے ایک سروے کی بنیاد پر مرتب کیا گیا تھا، جس میں پاکستان اور ہندوستان کے خطے میں شیل گیس کے ذخائر کی کل مقدار 1170 ٹریلین کیوبک فیٹ کی نشاندہی کی گئی تھی۔ اس سروے کے نتائج میں کہا گیا تھا کہ پاکستان میں 586 ٹریلین کیوبک فیٹ جبکہ انڈیا میں 584 ٹریلین کیوبک فیٹ کے ذخائر موجود ہیں۔

لیکن انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ تصدیق شدہ اسٹڈی اور ٹیکنیکل ڈیٹاکے مطابق ٹیکنیکلی طور پر نکالے جانے کے قابل شیل گیس کے ذخائر کا تخمینہ 201 ٹریلین کیوبک فیٹ لگایا گیا ہے، جس میں سے پاکستان کے علاقے سے 105 ٹریلین کیوبک فیٹ جبکہ انڈیا میں 96 ٹریلین کیوبک فیٹ شیل گیس حاصل کی جاسکے گی۔

شیل گیس کے ساتھ ساتھ شیل آئل کے حوالے سے انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن   کا تخمینہ یہ ہے کہ انڈیا اور پاکستان کے خطے میں 314 ارب بیرل شیل آئل کے ذخائر موجود ہیں، ان میں سے 87 ارب بیرل کی مقدار انڈیا میں جبکہ 227 ارب بیرل کی مقدار پاکستان میں موجود ہے۔انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن   کا کہنا ہے کہ ان ذخائر میں سے ٹیکنیکلی طور پر وہ مقدار جس کی پیدوار ممکن ہوسکتی ہے، اس کا تخمینہ ان دونوں ملکوں میں بارہ اعشاریہ نو ارب بیرل لگایا گیا ہے۔ جس میں سے انڈیا کے علاقے میں اس کی قابل پیدوار مقدار تین اعشاریہ آٹھ ارب بیرل جبکہ پاکستان میں نو اعشاریہ ایک ارب بیرل ہے۔

انڈیا اور افغانستان کی سرحدوں کے ساتھ ساتھ دریائے سندھ کے جنوبی اور درمیانی علاقے پاکستان میں واقع  ہیں، مشرق میں یہ انڈین شیلڈ سے بندھے ہوئے ہیں، جبکہ مغرب میں بہت زیادہ تہہ در تہہ چٹانوں پر مشتمل پہاڑہیں۔ دریائے سندھ کی نچلی وادی میں تجارتی پٹرول اور گیس خام صورت میں میں دریافت ہوچکے ہیں۔

انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ جبکہ آئل اور گیس کے ذخائر سمبر شیل میں تھر کے پلیٹ فارم پر ظاہر ہوچکے ہیں، لیکن تاحال آئل یا گیس کے کنووں کی کھدائی سمبر شیل میں نہیں کی گئی ہے۔

ذخائر کے تخمینے کو پیش نظر رکھتے ہوئے انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ خشک گیس کا ممکنہ علاقہ اکتیس ہزار تین سو بیس مربع میل کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے، دریائے سندھ کی نچلی وادی کے سمبر شیل میں 83 ارب کیوبک فیٹ کا ایک ذخیرہ فی مربع میل کے حساب سے پھیلا ہوا ہے۔سمبر شیل میں خشک گیس کا ذخیرہ 57 ارب کیوبک فیٹ فی مربع میل کے رقبے پر جبکہ آئل نوے لاکھ بیرل فی مربع میل کے حساب سے پھیلا ہوا ہے۔

تبصرے (4) بند ہیں

mohsan Aug 28, 2013 09:52am
to yeh kab nikalin gay jab hum mar jain gay tb?
excellent but who will stop that///// Aug 28, 2013 02:43pm
i need answer to a few questions.1 who killed quaide azam inspite of the fact that he was being sent streptomycin from uk for his tb.2 who killed liaqat ali khan and why////3why east pakistan was snached from us and who is responsible/////4why mr bhutto snached the property of khans and gave it to farmers under which law///////5why there was no irritation on the assasination of mr bhuttto/////6why the islamic parties are so many as islam is one/////7why mr sharif absconded and left the nation to suffer////8why we being the most powerful atomic nation are begging for energy/////9why we are keeping 6 million afghans on our meagre resources/////they have full rights in us but no obligatins//////all bussiness are held by them and they pay no tax///////10why we donot re study lordmccalys adress to british parliment of 1836//////////.
CentralParkTarzan Aug 28, 2013 04:54pm
First Islam waited 1400 years...for the Kuffar to dig Oil $$$ in middle East...then bhuto showed us the Bottle of Snake oil...Now Powerty stricken Ujad Unable to dig SHIT out...are begging for someone to dig sustenance for us..
Altaf Hussain Aug 28, 2013 07:40pm
https://www.facebook.com/photo.php?v=1382317618664033 Pakistani People should understand what's going to be happen on them after this news and whats going on right now in Pakistan. Must watch the link

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024