• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

’پسوڑی‘ سال 2022 میں دنیا میں سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا گانا

شائع December 8, 2022
—فوٹو: کوک اسٹوڈیو
—فوٹو: کوک اسٹوڈیو

انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے دنیا بھر میں سرچ کی جانے والی چیزوں، گانوں، خبروں، فلموں، ڈراموں، شخصیات، اداکاروں اور مسائل کی فہرست جاری کردی۔

گوگل نے جہاں عالمی سطح پر تلاش کی جانے والی چیزوں، خبروں اور مسائل کی فہرست جاری کی ہے، وہیں گوگل نے پاکستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک کی فہرست بھی جاری کردی۔

پاکستان کی جاری کردہ فہرست کے مطابق ملک میں فلموں کی کیٹیگری میں سب سے زیادہ ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کو تلاش کیا گیا جب کہ خبروں میں سب سے زیادہ عامر لیاقت حسین کی موت کی خبر کو تلاش کیا گیا۔

اسی طرح پاکستان میں شخصیات کی کیٹیگری میں سب سے زیادہ کرکٹر نسیم شاہ کو تلاش کیا گیا۔

پاکستان کے علاوہ عالمی سطح پر بھی پاکستان کی چیزیں تلاش کی گئیں، جن میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران پاکستان اور انگلینڈ کے علاوہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے کرکٹ میچز شامل ہیں۔

تاہم پاکستان کے لیے میوزک کی کیٹیگری میں اعزاز کی بات یہ ہوئی ہے کہ پاکستانی گانے ’پسوڑی‘ کو دنیا بھر میں سب سے زیادہ دوسرے نمبر پر سرچ کیا گیا۔

گوگل ٹرینڈز کے مطابق دنیا بھر میں سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے 10 گانوں میں دسویں نمبر پر برنا بوائے کا ’لاسٹ لاسٹ’ گانا رہا، نویں نمبر پر ’ہیبٹ‘ گانا رہا۔

یوں ساتویں نمبر پر ہیری اسٹائل کا گانا ’ایز اٹ واز‘ رہا، چوتھے نمبر پر ’ساترو 2‘ گانا رہا جب کہ تیسرے نمبر پر گلوکار جوجی کا گانا ’گلمپس آف‘ رہا۔

دنیا بھر میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے گانے کا اعزاز انڈونیشیا کے گانے ’ٹاک انگن اوسائی‘ کو رہا جو پہلے نمبر پر رہا۔

پاکستانی گلوکار علی سیٹھی اور شائے گل کا گانا ’پسوڑی‘ عالمی سطح پر تلاش کیے جانے والے 10 گانوں میں سے دوسرے نمبر پر رہا۔

’پسوڑی‘ کو سب سے زیادہ پاکستان میں تلاش کیا گیا، دوسرے نمبر پر بھارت، تیسرے نمبر پر بنگلہ دیش، چوتھے نمبر پر ماریشس جب کہ پانچویں نمبر پر سری لنکا میں تلاش کیا گیا۔

’پسوڑی‘ کو فروری 2022 میں ’کوک اسٹوڈیو 14‘ کے تحت جاری کیا گیا تھا، جسے اب تک تقریبا ساڑھے 400 کروڑ بار دیکھا جا چکا ہے۔

اسی گانے پر دنیا بھر کے ٹک ٹاکرز اور گلوکاروں نے اپنی پرفارمنس کی ویڈیوز بھی شیئر کرکے شہرت حاصل کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024