• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

شائع December 6, 2022
عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا 4 ڈالر اضافے سے 1794 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا ہے— فائل فوٹو: رائٹرز
عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا 4 ڈالر اضافے سے 1794 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا ہے— فائل فوٹو: رائٹرز

ڈالر کی بڑھتی ہوئی قدر کے سبب پاکستان میں سونے کے نرخ میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا ہے۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز (5 دسمبر کو) عالمی مارکیٹ میں سونا 4ڈالر کمی سے 1794 ڈالر فی اونس ہونے کے باوجود سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 700 روپے اور 601 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 64 ہزار 200 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 40 ہزار 604 روپے ہوگئی ہے۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن (اے ایس ایس جے اے) کے صدر حاجی ہارون رشید چند نے کہا کہ زر مبادلہ میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے قیمتوں میں دباؤ ہے۔

انہوں نے کہا کہ شادی کے سیزن میں سونے کی زائد قیمتوں کی وجہ سے جیولری کی فروخت بہت کم ہورہی ہے۔

خیال رہے کہ یکم جنوری کو ایک تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت بالترتیب ایک لاکھ 26 ہزار 200 اور ایک لاکھ 8 ہزار 196 روپے تھی، جبکہ عالمی مارکیٹ میں زرد دھات کی قیمت 1830 ڈالر فی اونس تھی۔

پاکستان میں ڈالر کی قیمت 177 روپے تھی لیکن اب اس کی موجودہ قیمت 223.91 روپے ہوگئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024