• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

جماعت اسلامی کے بنو قابل پروگرام کے زیر اہتمام ٹیسٹ میں ہزاروں طالبات کی شرکت

شائع December 5, 2022
جماعت اسلامی ںے دعویٰ کیا کہ اس ٹیسٹ میں ہزاروں لڑکیوں نے شرکت کی— فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
جماعت اسلامی ںے دعویٰ کیا کہ اس ٹیسٹ میں ہزاروں لڑکیوں نے شرکت کی— فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

جماعت اسلامی کے ’بنو قابل پروگرام‘ کے تحت منعقدہ قابلیت کے امتحان میں شہر بھر سے نوجوان لڑکیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جہاں یہ پروگرام انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں مہارت پر مبنی تربیت فراہم کرتا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق باغ جناح میں منعقد ہونے والی یہ تقریب پارٹی کے زیر اہتمام اس سلسلے کی دوسری تقریب تھی، جماعت اسلامی کے فلاحی ادارے الخدمت نے معروف تعلیمی اداروں اور پیشہ ورانہ افراد کی ایک ٹیم کے ساتھ مل کر نوجوان کے لیے اس پروگرام کے تحت فری لانسنگ، ویب اور ایپلی کیشنز ڈیولپمنٹ، گرافک ڈیزائننگ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور ایمازون ورچوئل اسسٹنٹ کے کورسز پیش کیے ہیں۔

جماعت اسلامی کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ اس ٹیسٹ میں ہزاروں لڑکیوں نے شرکت کی اور اہل امیدوار چار سے چھ ماہ کے کورسز میں حصہ لیں گے جبکہ ان کورسز کی تکمیل کے بعد الخدمت ان کی ملازمت کی تلاش میں بھی مدد کرے گی۔

نوجوانوں کو کرائے جانے والے ان کورسز کی لاگت عام طور پر 50ہزار سے 80ہزار روپے کے درمیان ہوتی ہے اور یہ ملک میں کسی بھی سیاسی جماعت کی طرف سے اپنی نوعیت کے پہلا پروگرام ہے جس میں شرکا کو یہ ٹیسٹ مفت کرائے جائیں گے۔

شرکا سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کراچی کے سربراہ حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ان کی جماعت کراچی عوام بالخصوس نوجوانوں کو بہتر مستقبل کے لیے امید کی کرن دینے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی شہر کے مرد اور خواتین دونوں کے لیے ایک وژن رکھتی ہے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ اگر پارٹی کا میئر جماعت اسلامی سے منتخب ہوا تو وہ شہر میں آئی ٹی یونیورسٹی کا قیام یقینی بنائے گا۔

حافظ نعیم نے کراچی کو ملک اور خطے کا ایک اہم انفارمیشن ٹیکنالوجی سٹی بنانے کا عزم بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی دیگر مہارتوں کے کورسز بھی پیش کرے گی جو کراچی کے نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں بہترین کارکردگی دکھانے کی بنیاد فراہم کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ پروگرام نوجوانوں کو اپنے خاندان کا اثاثہ بننے کے قابل بنائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024