تصاویر: سندھی کلچر ڈے جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا
سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے کا دن انتہائی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا،اس موقع پر سندھ کے مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں، اس حوالے سے کراچی میں مرکزی تقریب کراچی پریس کلب کے قریب منعقد ہوئی جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
شرکا نے ثقافتی لباس زیب تن کیا ہوا تھا، سندھ بھر میں ثقافتی لباس میں ملبوس شہری بڑی تعداد میں نظر آرہے تھے، صوبائی وزرا نے بھی سندھی کلچر ڈے کے موقع پر مبارک باد کے پیغامات دیئے۔