• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

شائع December 2, 2022
—فائل فوٹو: انسٹاگرام
—فائل فوٹو: انسٹاگرام

مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والے بھارت کے معروف ادکار شاہ رُخ خان کی عمرہ ادا کرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

سوشل میڈیا پر گردش ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ مسجد حرام میں احرام کی حالت میں موجود ہیں، شاہ رخ خان کے مداحوں نے اپنے پسندیدہ فنکار کو احرام کی حالت میں دیکھ محبت اور پیار کا اظہار کیا ہے۔

بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رُخ خان اپنی فلم ’ڈنکی‘ کی شوٹنگ کے لیے اس وقت سعودی عرب میں موجود ہیں ، شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد انہوں نے عمرے کی ادائیگی کی۔

اپنے ویڈیو پیغام میں شاہ رخ خان نےکہا تھا کہ سعودی عرب میں فلم کی شوٹنگ کا شیڈول مکمل کرنے سے زیادہ اطمینان بخش کوئی چیز نہیں ہے۔

کنگ خان نے فلم کی شوٹنگ کو شاندار تجربہ قرار دیتے ہوئے سعودی وزارت حکومت اور وزارت ثقافت کا شکریہ ادا کیا تھا۔

شاہ رخ خان کی نئی فلم ’ڈنکی‘ آئندہ سال 2023 میں سینما گھروں کی زینت بنے گی، فلم ڈنکی کے علاوہ انہوں نے ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ میں بھی اپنے جوہر دکھائے ہیں جو آئندہ سال 25 جنوری 2023 کو ریلیز ہوگی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بالی وڈ کے معروف اداکار اور مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے بھی سال 2012 میں حج کی سعادت حاصل کی تھی۔

عامر خان اپنی والدہ کے ہمراہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوئے تھے۔

اُس وقت عامر خان نے پاکستان کے معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی تھی، جہاں انہوں نے جنید جمشید اور شاہد آفریدی سے بھی ملاقات کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024