• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

اسلام آباد: مسافر سے رشوت لینے کا الزام: اے این ایف کے 3 اہلکار معطل

شائع December 2, 2022
ویڈیو میں اہلکار کو ساتھیوں کے سامنے مسافر سے غیر ملکی کرنسی لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے—فوٹو:ٹوئٹر
ویڈیو میں اہلکار کو ساتھیوں کے سامنے مسافر سے غیر ملکی کرنسی لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے—فوٹو:ٹوئٹر

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اپنے عملے کی غیر قانونی اقدام میں ملوث ہونے کے بارے میں حقائق جاننے کے لیے انکوائری شروع کردی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق معاملے میں ملوث تینوں متعلقہ اہلکاروں کو سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد معطل کر دیا گیا، ویڈیو میں انہیں بیرون ملک جانے والے مسافر سے رشوت لیتے ہوئے دکھایا گیا۔

ویڈیو میں ایک اہلکار کو اپنے ساتھیوں کے سامنے مسافر سے غیر ملکی کرنسی لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، اہلکار کو یہ کہتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے کہ سامان بہت زیادہ ہے، ایک شاپر لو اور دوسرا چھوڑ دو۔

ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ اہلکار کہتا ہے کہ اگر وہ دوسرا شاپر لینا چاہتا ہے تو کوئی خدمت کرے، اہلکار کو یہ کہتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے کہ بیگ میں یورو، پاؤنڈ یا کوئی اور چیز نہیں ہے۔

مسافر اے این ایف اہلکار کو 2 غیر ملکی کرنسی نوٹ دیتا ہے جنہیں وہ اہلکار اپنے پاس رکھ لیتا ہے، مسافر اہلکار سے کہتا ہے کہ اسے کھانا لینا ہے جس پر اہلکار اسے کچھ رقم رکھنے دیتا ہے۔

اے این ایف نے جاری پریس ریلیز میں کہا کہ اے این ایف اہلکاروں کی غیر قانونی اقدام میں ملوث ہونے کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کی انتہائی اعلیٰ سطح کی انکوائری کے ذریعے جانچ پڑتال کی جا رہی ہے تاکہ حقائق کا پتا لگایا جا سکے، بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ انکوائری کو حتمی شکل دینے تک متعلقہ حکام کو معطل کر دیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024