• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

قیمتوں کے تنازع کا حل، دوا ساز کمپنیوں کا حکومتی کمیٹی کے قیام کا خیرمقدم

شائع December 1, 2022
دوا ساز کمپنیوں نے حکومت کی کمیٹی کا خیرمقدم کیا ہے — فائل فوٹو: رائٹرز
دوا ساز کمپنیوں نے حکومت کی کمیٹی کا خیرمقدم کیا ہے — فائل فوٹو: رائٹرز

پاکستان فارماسیوٹیکل مینو فیکچررز ایسوسی ایشن (پی پی ایم اے) نے صنعت میں ادویات کی قیمتوں کے مسائل حل کرنے کے لیے حکومت کی طرف سے کمیٹی تشکیل دینے کا خیرمقدم کیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق صنعت نے دعویٰ کیا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے دوا ساز کمپنیوں کو مشکلات درپیش ہیں، لہٰذا ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے معاملہ حل کیا جائے۔

صنعت کو درپیش مشکلات یہ ہوتی ہے کہ جب کمپنیاں یہ دعویٰ کریں کہ رٹیل (خوردہ) قیمت سے پیداواری لاگت زیادہ ہے۔

حکومت کی طرف سے جاری ایک نوٹی فکیشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پی پی ایم اے کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست پر فوری رپورٹ پیش کرنے کے لیے پینل تشکیل دیا تھا۔

وزیراعظم کی طرف سے تشکیل دیے گئے 18 رکنی پینل میں 7 اراکین حکومت جبکہ 11 اراکین دوا ساز کمپنیوں کے ہیں۔

حکومت کی طرف سے اراکین میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحٰق ڈار، وزیر صحت عبدالقادر پٹیل، سردار ایاز صادق، احد خان چیمہ، ڈاکٹر محمد جہانزیب خان، سیکرٹری وزارت صحت فخر عالم اور سیکرٹری بورڈ انوسٹمنٹ شامل ہیں۔

پی پی ایم اے کی طرف سے چیئرمین فاروق بخاری، فارمہ بیورو کی چیئرپرسن ارم شاکر رحیم، عثمان خالد وحید، سید وجیح الدین، زاہد سعید، میاں خالد مصباح الرحمٰن، عائشہ تیمی حق، توقیر الحق، قاضی منصور، اسد شجاع الرحمٰن اور فرحان ہارون شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024