• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پاکستان میں فیس بک اسٹارز کے ذریعے پیسے کمانے کا آغاز

شائع November 23, 2022 اپ ڈیٹ December 9, 2022
—فوٹو: میٹا
—فوٹو: میٹا

دنیا کی سب سے مقبول ویب سائٹ فیس بک نے اگرچہ ’اسٹارز‘ کے ذریعے مواد تخلیق کاروں یعنی کانٹینٹ کریئیٹرز کو پیسے کمانے کا آغاز دو سال قبل کیا تھا، تاہم اب اسے پاکستان میں بھی متعارف کرادیا گیا۔

ابتدائی طور پر ’فیس بک اسٹارز‘ کو امریکا اور بعد ازاں یورپی ممالک میں پیش کیا گیا تھا لیکن اس کے بعد پاکستان سمیت کئی ممالک میں اسے متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

اور اب چند ہفتے قبل پاکستان میں ’پروفیشنل موڈ‘ کے عام کیے جانے کے بعد ’فیس بک اسٹارز‘ کے فیچرز کو بھی عام کردیا گیا، جس کے ذریعے عام لوگ بھی پیسے کما سکتے ہیں۔

فیس بک اسٹارز کیا ہیں؟

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

فیس بک اسٹارز دراصل ڈیجیٹل کرنسی ہے جو صارفین کی رِیلز، مختصر ویڈیوز اور پوسٹس پر از خود نظر آنے لگیں گے۔

اسٹارز کے نظر آنے پر دوسرے صارفین مذکورہ اسٹارز کو پیسوں کے عوض خریدیں گے اور بعد ازاں وہ اپنی مرضی سے کسی بھی کانٹینٹ کریئیٹر کی ریلز یا پوسٹ پر نظر آنے والے اسٹار کے آئیکون پر کلک کرکے کانٹینٹ کریئیٹر کو دیں گے۔

صارف کی جانب سے کانٹینٹ کریئیٹر کو اسٹارز دیے جانے کے بعد فیس بک ہر اسٹار کے عوض تخلیق کار کو ڈالر کا چوتھائی حصہ ادا کرے گا، یعنی پاکستانی 50 سے 70 روپے ملیں گے۔

فیس بک اسٹارز کے لیے کون اہل ہے؟

اسٹارز کے لیے تمام فیس بک اکاؤنٹ ہولڈرز اہل نہیں ہوتے، تاہم جن کے فالوورز 6 ہزار سے زائد ہوں گے اور وہ متحرک ہوں گے تو وہ اس فیچر کے اہل ہوں گے۔

اگرچہ 6 ہزار فالوورز کے ساتھ بھی کوئی بھی شخص اسٹارز فیچر کے اہل ہوجائے گا، تاہم فیس بک کے ازخود فیچر کے تحت اس کی کئی ویڈیوز اور پوسٹس پر اسٹار نظر نہ آنے کا امکان ہے۔

کیوں کہ مذکورہ فیچر کے تحت فیس بک بظاہر ان کانٹینٹ کریئیٹرز کو اسٹارز زیادہ دے گا جو ٹک ٹاک کی طرح تخلیقی ویڈیوز بناتے ہوں گے۔

فیس بک اسٹارز کے لیے پاکستان اہل ممالک میں شامل ہے اور یہاں کے صارفین اس کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔

فیس بک اسٹارز کے لیے کیسے اپلائی کیا جائے؟

پروفائل پر جاکر تھری ڈاٹ کو کلک کرکے اکاؤنٹ کو پروفیشنل میں تبدیل کیا جا سکتا ہے—اسکرین شاٹ
پروفائل پر جاکر تھری ڈاٹ کو کلک کرکے اکاؤنٹ کو پروفیشنل میں تبدیل کیا جا سکتا ہے—اسکرین شاٹ

اس فیچر کو اپلائی کرنے کے لیے صارفین کو سب سے پہلے اپنا اکاؤنٹ ’پروفیشنل موڈ‘ میں تبدیل کرنا پڑے گا اور اس کے لیے صارف اپنے پروفائل پر ایڈٹ سیٹنگ کے ساتھ بنے تھری ڈاٹ مینیو میں جاکر اپنے پروفائل کو پروفیشنل میں تبدیل کر سکتے ہیں۔

اسی طرح صارفین جب چاہیں اپنے اکاؤنٹ کو واپس پہلے کی طرح عام پروفائل میں تبدیل کر سکتے ہیں۔

پروفیشنل موڈ میں تبدیل ہونے کے بعد ’ویو ٹولز‘ میں جاکر اسٹارز کے فیچر کو آن کیا جا سکتا ہے۔

اسٹارز فیچر کو آن کرنے کے لیے صارف کو اپنے گھر یا دفتر کا ایڈریس، فون نمبر، ٹیکس نمبر، ای میل ایڈریس اور دوسری معلومات بھی دینا ہوگی اور اسے ایک آن لائن فارم پر رضامندی کے دستخط بھی کرنا پڑیں گے۔

صارف کو اپنا آئی بی این اکاؤنٹ نمبر بھی فراہم کرنا پڑے گا، جس کے بعد صارف کے اکاؤنٹ پر اسٹار فیچر آن ہوجائے گا اور اسے اس کا نوٹی فکیشن بھی موصول ہوجائے گا۔

فیس بک اسٹارز سے عام صارف آسانی سے پیسے کما سکتا ہے؟

یہ وہ سوال ہے جس کا جواب واضح طور پر کسی کو معلوم نہیں، کیوں کہ اسٹارز فیچر کے تحت فیس بک خود سے کسی کانٹینٹ کریئیٹرز کو پیسے فراہم نہیں کرے گا۔

یعنی جس طرح یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھنے سے پیسے کمائے جا سکتے ہیں، فیس بک پر فی الحال اسٹارز کی صورت میں ایسے پیسے نہیں کمائے جا سکتے۔

تاہم خیال کیاجا رہا ہے کہ فیس بک پر آگے چل کر ویوز، لائیکس اور شیئرز کے حساب سے تخلیق کاروں کو پیسے فراہم کرے گا، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

پروفائل پر ویو ٹولز پر کلک کرکے اسٹارز آن کرنے کی سیٹنگ کی جا سکتی ہے—اسکرین شاٹ
پروفائل پر ویو ٹولز پر کلک کرکے اسٹارز آن کرنے کی سیٹنگ کی جا سکتی ہے—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024