• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

جنوبی وزیرستان: دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک فوجی جوان شہید

شائع November 22, 2022 اپ ڈیٹ November 23, 2022
—فائل فوٹو: اے ایف پی
—فائل فوٹو: اے ایف پی

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا جوان شہید ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے ساتھ 22 نومبر کو فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک فوجی جوان شہید ہو گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ شہید جوان کی شناخت کوہاٹ کے علاقے لاچی سے تعلق رکھنے والے 39 سالہ حوالدار عمرحیات کے نام سے ہوئی۔

ملٹری میڈیا ونگ نے مزید کہا کہ علاقے میں کسی دہشت گرد کی موجودگی کا پتا لگا کر اسے ختم کرنے کے لیے کارروائی کی جارہی ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔

یاد رہے کہ 19 نومبر کو سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ خفیہ اطلاعات پر بلور کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا گیا، جو سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر فائرنگ کرنے اور موٹروے ایم-8 پر دھماکا خیز مواد (آئی ای ڈی) نصب کرنے میں بھی ملوث تھے۔

خیال رہے کہ 16 نومبر کو خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ کے علاقے ہلال خیل میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 فوجی جوان شہید ہوگئے تھے جبکہ ایک دہشت گرد مارا گیا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کوہاٹ کے رہائشی 33 سالہ نائیک تاج محمد اور مالاکنڈ کے 30 سالہ لانس نائیک امتیاز خان شہید ہوئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024