• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

یوٹیوبر رضا سموں نے شادی کرلی

شائع November 23, 2022
رضا سموں نے حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی مونا سے شادی کی—فوٹو: انسٹاگرام
رضا سموں نے حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی مونا سے شادی کی—فوٹو: انسٹاگرام

یوٹیوبر اور معروف سوشل میڈیا اسٹار و اداکار رضا سموں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

رضا سموں گزشتہ دو ماہ سے اپنے ولاگز میں مداحوں کو شادی کی تیاریوں سے متعلق آگاہ کرتے آ رہے تھے اور وہ شادی سے قبل پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے سندھ کے دارالحکومت کراچی بھی منتقل ہوگئے۔

رضا سموں نے اپنی یوٹیوب ویڈیوز میں کراچی منتقلی سے متعلق بھی مداحوں کو آگاہ کیا تھا، تاہم انہوں نے اپنی ہونے والی دلہن سے متعلق گزشتہ 8 ہفتوں سے مداحوں کو کوئی معلومات فراہم نہیں کی تھی۔

یوٹیوبر نے ستمبر کے شروع میں اپنی شادی سے متعلق ولاگز اور ویڈیوز میں بات کرنا شروع کی تھی اور انہوں نے شادی کی خریداری کی ویڈیوز بھی بنائی تھیں۔

تاہم 21 نومبر کو انہوں نے اپنی دلہن مونا کے ہمراہ ایک مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شادی کی تصدیق کی۔

یوٹیوب پر شادی کی ویڈیو شیئر کرنے سے قبل انہوں نے انسٹاگرام پر شادی کی تصدیق کی تھی اور شادی کی تصاویر کو بھی شیئر کیا تھا، جس پر معروف سوشل میڈیا اسٹارز سمیت شوبز شخصیات نے بھی انہیں مبارک باد پیش کی تھی۔

رضا سموں نے دلہن کے ہمراہ شادی کی تصاویر شیئر کیں تو مداحوں نے انہیں مبارک باد پیش کی۔

شادی کے موقع پر رضا سموں نے روایتی انداز میں پگڑی بھی پہنی جب کہ انہوں نے سفید رنگ کے لباس کا انتخاب کیا اور ان کی دلہن نے روایتی سرخ رنگ کا عروسی لباس پہنا۔

ان کی دلہن مونا نے بھی انسٹاگرام پر شادی کی تصاویر شیئر کیں، جس پر مداحوں نے انہیں مبارک باد پیش کی۔

شادی کے بعد یوٹیوب پر شیئر کی گئی ویڈیو میں رضا سموں اور ان کی دلہن مونا نے ایک دوسرے سے محبت ہوجانے اور شادی کرنے کا قصہ بھی بتایا۔

رضا سموں کی دلہن نے بتایا کہ 2020 میں انہوں نے کورونا کے لاک ڈاؤن کے دوران فیس بک پر رضا سموں کا فیس بک پیج دیکھا تو وہ انہیں دیکھتی رہ گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل انہوں نے رضا سموں کی کچھ ویڈیوز دیکھ رکھی تھیں مگر کورونا لاک ڈاؤن کے دوران ان کی ویڈیوز دیکھنے کے بعد وہ ان پر فدا ہوگئیں۔

مونا نے بتایا کہ بعد ازاں انہوں نے رضا سموں کا پورٹریٹ بنایا، جسے انہوں نے رضا سموں کے دوست اور بہن کی مدد سے ان تک پہنچایا اور پھر رضا سموں کی بہن سے ان کی دوستی بھی ہوگئی۔

مونا نے اعتراف کیا کہ اس وقت تک رضا سموں انہیں اچھے لگنے لگے تھے مگر انہوں نے یوٹیوبر سے اظہار محبت نہیں کیا۔

رضا سموں نے بتایا کہ ان کی بہن نے ایک دن مونا کی تصویر انہیں واٹس ایپ پر بھیجی اور کہا کہ ان سے شادی کرلو۔

یوٹیوبر نے بتایا کہ انہوں نے پہلے بہن کی بات کو مذاق میں اڑایا لیکن پھر انہوں نے جب مونا کی تصویر کو بار بار دیکھا تو انہیں اچھی لگنے لگی اور اس وقت تک انہیں ان کا بھیجا گیا پورٹریٹ بھی مل چکا تھا۔

رضا سموں نے بتایا کہ بعد ازاں انہوں نے مونا کو سوشل میڈیا پر میسیج کیا کہ شادی کریں؟

مونا نے بتایا کہ رضا سموں کا شادی کا میسیج ملنے کے بعد وہ دنگ رہ گئیں اور انہیں یقین ہی نہیں آیا کہ وہ حقیقت میں یوٹیوبر کا پیغام پڑھ رہی ہیں۔

یوٹیوبر نے بتایا کہ ان کی دلہن کا تعلق حیدرآباد سے ہے اور وہ شادی کے بعد اب کراچی منتقل ہوچکے ہیں اور یہیں سے ہی کام کریں گے۔

دونوں نے یہ بھی بتایا کہ اب وہ مستقبل میں مل کر ویڈیوز اور ولاگز بنائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024