• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

آرمی چیف نے سیلاب متاثرین کیلئے ’پری فیبری کیٹڈ گاؤں‘ کا افتتاح کر دیا

شائع November 21, 2022
—فائل فوٹو: آئی این پی
—فائل فوٹو: آئی این پی

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیلاب سے بے گھر ہونے والے افراد کے لیے لال گل گوٹھ میں تیار کیے گئے پری فیبری کیٹڈ گاؤں کا افتتاح کیا۔

سرکاری خبر ایجنسی ’اے پی پی‘ کے مطابق آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پری فیبریکیٹڈ گاؤں میں ایک پرائمری اسکول، شمسی توانائی اور ایک ٹیوب ویل کی سہولت بھی موجود ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے بلوچستان کے شہر لسبیلہ کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیلاب کی وجہ سے بے گھر افراد کے لیے لال گل گوٹھ میں تیار کیے گئے پری فیبری کیٹڈ گاؤں کا افتتاح کیا۔

مزید بتایا گیا کہ گاؤں لال گل گوٹھ حالیہ سیلاب میں بری طرح تباہ ہو گیا تھا، جس میں مویشی، لوگوں کا ذاتی سامان اور بنیادی ڈھانچہ مکمل طور پر ختم ہو گیا تھا، پری فیبریکیٹڈ گاؤں میں ایک پرائمری اسکول، شمسی توانائی اور ایک ٹیوب ویل کی سہولت بھی موجود ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او ) نے ریکارڈ مدت میں منصوبہ مکمل کیا، پاک فوج نے گاؤں والوں سے جلد چھت فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

مزید بتایا گیا کہ آرمی چیف کو ایف ڈبلیو او کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل کمال اظفر نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے کام کی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی۔

آرمی چیف نے لال گل گوٹھ میں نئے پرائمری اسکول کے اساتذہ، طلبہ اور مقامی افراد سے ملاقات کی۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے تعاون سے شروع کیے جانے والے بحالی کے عمل کو تیز کرنے کے لیے ہر ممکن کوششیں جاری رکھے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر اعلیٰ سول و ملٹری حکام بھی موجود تھے، بعد ازاں آرمی چیف نے کوئٹہ کور، ایف ڈبلیو او، فرنٹیئر کور(ایف سی) بلوچستان اور پاکستان کوسٹ گارڈز کے دستوں سے بات چیت کی اور حالیہ سیلاب میں ریسکیو، ریلیف اور بحالی کے عمل کے دوران ان کی کوششوں کو سراہا۔

مزید بتایا گیا کہ چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدراورانجینئر انچیف لیفٹیننٹ جنرل کاشف نذیربھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے، قبل ازیں آمد پر کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024