• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

اسلام آباد: تیندوہ دیکھے جانے کے بعد ٹریل 3 کو بند کردیا گیا

شائع November 20, 2022
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے  تیندوے کو اس کی آبادی سے دور اس اصل جگہ پر بھیجنے کی کوششیں بھی کی جا رہی ہیں—محمد عاصم
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تیندوے کو اس کی آبادی سے دور اس اصل جگہ پر بھیجنے کی کوششیں بھی کی جا رہی ہیں—محمد عاصم

وفاقی دارالحکومت کے گاؤں سید پور میں ایک چیتا دیکھے جانے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے ٹریل 3 کو آمد و رفت کے لیے بند کر دیا اور شہریوں خاص طور پر موٹر سائیکل سواروں سے علاقے میں اکیلے سفر کرنے سے گریز کرنے کی اپیل کی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ضلعی حکام کا مزید کہنا تھا کہ تیندوے سے متعلق مسئلہ حل ہوتے ہی راستہ کھول دیا جائے گا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ٹریل کو بند کرنے کا فیصلہ اس وقت کیا گیا جب کچھ موٹر سائیکل سواروں نے چیتے کو دیکھ کر تیز رفتاری سے بھاگنے کی کوشش کی اور توازن کھونے کے بعد گر کر زخمی ہوگئے۔

موٹر سائیکل سواروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ 2 یا 3 لوگوں پر مشتمل گروپ کی شکل میں سفر کریں اور علاقے میں پیدل سفر سے گریز کریں۔

اسی دوران ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تیندوے کو اس کی آبادی سے دور اس اصل جگہ پر بھیجنے کی کوششیں بھی کی جارہی ہیں۔

تاہم انتظامیہ نے رہائشیوں سے نہ گھبرانے کی درخواست کی ہے جب کہ پولیس اور محکمہ جنگلی حیات کے رضا کار چیتے کو آبادی سے دور رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اہل علاقہ سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو 15 کو اطلاع دیں۔

کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چیئرمین ریٹائرڈ کیپٹن محمد عثمان نے متعلقہ حکام کو شہریوں کی حفاظت کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شہری چیتے کے بارے میں ملنے والی معلومات سی ڈی اے، محکمہ ماحولیات اور پولیس حکام کو فراہم کریں تاکہ وہ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے مناسب اقدامات کریں۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عملے کو 24 گھنٹے علاقے میں موجود رہنے اور علاقے کو چیک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ تیندوہ رہائشی علاقوں یا دیہات سے دور رہے۔

چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ شہریوں کی زندگی کا تحفظ اور مارگلہ ہلز کی جانب جانے والی سڑکوں پر محفوظ سفر یقینی بنانا شہری ادارے کی ترجیح ہے۔

اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ نے بھی علاقے میں تیندووں کی موجودگی کی تصدیق کی ہے اور اسے ایک کامیابی قرار دیا جب کہ گزشتہ کئی برسوں سے علاقے میں تیندوے نہیں دیکھے گئے تھے۔

اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ نے جنگلی جانوروں کو علاقے کی جانب راغب کرنے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق علاقے میں نفری تعینات کردی گئی ہے جب کہ رہائشیوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پولیس اور جنگلی حیات کے اہلکاروں نے سید پور گاؤں کو گھیرے میں لے لیا اور مساجد سے اعلانات کیے گئے کہ لوگوں کو گھروں میں محتاط رہنے کو کہا گیا۔

اسلام آباد، مری، ایبٹ آباد اور دیگر علاقوں میں تیندوے دیکھے گئے ہیں جب کہ اس کے انسانوں اور جانوروں پر حملوں کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

دوسری جانب کوہسار پولیس کے اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے بتایا کہ سید پور گاؤں کے ارد گرد کے علاقے دامن کوہ میں لوگوں کی حفاظت کے لیے پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024