• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

ابھی 18 کی ہوں، 22 سال کی ہوجانے پر شادی کروں گی، ربیکا خان

شائع November 19, 2022
—فوٹو: ربیکا خان، انسٹاگرام
—فوٹو: ربیکا خان، انسٹاگرام

معروف ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا اسٹار ربیکا خان نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ رواں سال ہی 18 برس کی ہوئی ہیں اور وہ مزید 4 سال تک شادی نہیں کریں گی۔

ربیکا خان نے مزاحیہ اور ڈانس ویڈیوز بنانے سے ٹک ٹاک پر شہرت حاصل کی تھی، جس کے بعد انہوں نے انسٹاگرام سمیت یوٹیوب پر بھی اپنے آپ کو منوایا۔

اس وقت ربیکا خان کے ٹک ٹاک پر تقریبا 80 لاکھ جب کہ انسٹاگرام پر 45 لاکھ کے قریب فالوورز ہیں، علاوہ ازیں ان کے یوٹیوب پر بھی 20 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز ہیں۔

بھارتی اداکار سدھارتھ ملہوترا کی ممکنہ شادی ہونے پر افسردہ ہوں، ربیکا خان
بھارتی اداکار سدھارتھ ملہوترا کی ممکنہ شادی ہونے پر افسردہ ہوں، ربیکا خان

اگرچہ ربیکا خان تاحال کسی فلم یا ڈرامے میں دکھائی نہیں دیں، تاہم وہ اب تک متعدد ملٹی نیشنل برانڈز کے ساتھ تشہیری کام کر چکی ہیں اور جلد ہی ممکنہ طور پر وہ ٹی وی اسکرین پر دکھائی دیں گی۔

حال ہی میں ربیکا خان نے بول ٹی وی پر متھیرا کے شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی سوشل میڈیا مصروفیات سمیت مستقبل کے منصوبوں پر بھی کھل کر بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ وہ چار بھائیوں کی اکلوتی بہن ہیں جب کہ ان کے والد ہی ان کے تمام معاملات دیکھتے ہیں، وہیں ان کی کمائی کا حساب اور ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کے آئیڈیاز انہیں پیش کرتے رہتے ہیں۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں اپنی کمائی بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کمائی کا حساب کتاب ان کے والد رکھتے ہیں، اس لیے انہیں اندازہ نہیں کہ وہ ماہانہ کتنا کما لیتی ہیں۔

تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے سوشل میڈیا کی کمائی سے بہت کچھ بنالیا ہے۔

ربیکا خان نے بتایا کہ مستقبل میں اگر انہیں بولی وڈ سے بھی کام کی پیش کش ہوئی تو وہ ضرور قسمت ازمائیں گی۔

انہوں نے بولی وڈ میں بولڈ کام کرنے سے پہلے ہی معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ کوئی متنازع منظر نہیں کریں گی، کیوں کہ ان کا ماننا ہے کہ ہر کام عزت سے کیا جانا چاہیے۔

ربیکا خان نے بتایا کہ انہیں بولی وڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا بہت پسند ہیں لیکن اب انہوں نے سنا ہے کہ وہ شادی کر رہے ہیں، جس پر وہ افسردہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ سدھارتھ ملہوترا کی شادی پر غمزدہ ہیں۔

ٹک ٹاکر لڑکوں کے ساتھ بھائی والا رشتہ نہیں رکھتی، ربیکا خان
ٹک ٹاکر لڑکوں کے ساتھ بھائی والا رشتہ نہیں رکھتی، ربیکا خان

میزبان کے ایک سوال پر ربیکا خان نے بتایا کہ انہوں نے 15 سال کی عمر میں ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنانا شروع کی تھیں اور اس سال وہ 18 برس کی ہوئی ہیں۔

انہوں نے خود کو کچے ذہن کی مالک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ابھی وہ بچی ہیں اور انہوں نے فوری طور پر شادی کا کوئی منصوبہ نہیں بنایا۔

ربیکا خان کا کہنا تھا کہ وہ اس سال 18 برس کی ہوئی ہیں اور جب ان کی عمر 22 سال ہوجائے گی، تب وہ شادی کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے کسی لڑکے کو نہیں دیکھ رکھا، وہ ایسے لڑکے سے شادی کریں گی جو انہیں آگے بڑھنے میں مدد دے اور ان کی راہ میں رکاوٹ نہ ڈالے۔

ربیکا خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ تن تنہا یا پھر دوست ٹک ٹاکرز کے ساتھ ویڈیوز بناتی ہیں، انہوں نے دوسری ٹک ٹاکرز کی طرح اپنا جوڑا نہیں بنا رکھا۔

انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی ٹک ٹاکر لڑکے کو ’بھائی‘ نہیں بلاتیں، وہ بھائی کا رشتہ نہیں رکھتیں، البتہ سب ان کے دوست ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024