• KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:26pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 3:42pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 3:42pm
  • KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:26pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 3:42pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 3:42pm

پنجابی اسٹیج اداکار طارق ٹیڈی انتقال کر گئے

—فوٹو: طارق ٹیڈی، فیس بک
—فوٹو: طارق ٹیڈی، فیس بک

معروف پنجابی اسٹیج و تھیٹر کے اداکار طارق ٹیڈی کچھ عرصہ علیل رہنے کے بعد عارضہ جگر کے باعث انتقال کر گئے۔

طارق ٹیڈی پنجاب کے شہر فیصل آباد میں 1976 میں پیدا ہوئے اور انہوں نے کم عمری میں ہی اپنے آبائی شہر سے اسٹیج اداکاری کا آغاز کیا۔

فیصل آباد میں اسٹیج پر جوہر دکھانے کے بعد وہ دارالحکومت لاہور منتقل ہوگئے، جہاں ان کے کیریئر کو چار چند لگے اور انہوں نے درجنوں مزاحیہ تھیٹر ڈراموں میں اداکاری دکھائی۔

لاہور میں ہی انہوں نے ٹیلی وژن اور ریڈیو کے ڈراموں بھی اداکاری کی اور بعد ازاں انہوں نے بڑی اسکرین پر بھی جادو دکھائے۔

طارق ٹیڈی نے ایک درجن سے زائد پنجابی فلموں سمیت چند اردو فلموں میں بھی اداکاری کی اور انہوں نے زیادہ تر 1990 سے 2005 تک فلموں میں کام کیا۔

—فوٹو: فیس بک
—فوٹو: فیس بک

اسٹیج اداکار کافی عرصے سے جگر اور سانس کی بیماری میں مبتلا تھے، تاہم چند ماہ سے ان کی بیماری بڑھ گئی تھی، جس کے بعد انہیں لاہور کے ’پاکستان کڈنی اینڈ لِور انسٹی ٹیوٹ‘ (پی کے ایل آئی) میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔

طارق ٹیڈی کا مرض بڑھ جانے پر انہیں 10 دن قبل ہسپتال داخل کرایا گیا تھا مگر وہ جاں بر نہ ہوسکے۔

اسٹیج اداکار نے پسماندگان میں بیوہ اور دو بچے چھوڑے ہیں۔

طارق ٹیڈی کے کم عمری میں انتقال پر پنجاب کے تھیٹر اداکاروں سمیت مختلف شوبز شخصیات اور سیاسی و سماجی افراد نے بھی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

کارٹون

کارٹون : 13 جنوری 2025
کارٹون : 12 جنوری 2025