• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

تصاویر و ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں

شائع November 19, 2022
دونوں جلد اردو فلکس پر شو کرتے دکھائی دیں گے—پرومو فوٹو
دونوں جلد اردو فلکس پر شو کرتے دکھائی دیں گے—پرومو فوٹو

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی ایک ساتھ نئی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ان کی طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں۔

دونوں کی طلاق کی افواہیں گزشتہ ڈیڑھ سے وائرل ہیں اور بھارتی میڈیا نے متعدد ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے 10 نومبر کو دعویٰ کیا تھا کہ دونوں نے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا، ان کے درمیان سب کچھ ٹھیک نہیں ہے۔

دونوں کی علیحدگی اور طلاق کی خبریں پاکستان اور بھارت میں وائرل ہوگئی تھیں اور سوشل میڈیا صارفین نے ان کی شادی کے ختم ہونے پر افسوس کا اظہار بھی کیا تھا۔

تاہم طلاق کی خبروں کے درمیان ہی ان کے آنے والے شو ’دی مرزا ملک شو‘ کا اعلان کیا گیا، جس کے بعد لوگ سمجھ گئے کہ ان کی طلاق کی خبریں جعلی تھیں اور وہ شو کو مشہور کرنے کے لیے پھیلائی گئیں۔

تاہم اس باوجود شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے کوئی وضاحت نہیں دی تھی اور بعد ازاں شعیب ملک نے چند دن قبل اہلیہ کو جنم دن کی مبارک باد بھی دی تھی، جس سے بھی شائقین خوش ہوئے اور لوگ سمجھ گئے کہ ان کی طلاق کی خبریں غلط ہیں۔

اور اب دونوں کے آنے والی شو کی ریکارڈنگ کے دوران بنائی گئی مختصر ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہونے کے بعد ان کی طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں اور دونون کو ایک ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھ کر ان کے مداحوں نے شکرانے ادا کیے۔

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی ’دی مرزا ملک شو‘ کے سیٹ پر بنائی گئی ایک مختصر ویڈیو میں ان کے ہمراہ اداکار فہد مصطفیٰ کو دیکھا جا سکتا ہے۔

مذکورہ مختصر ویڈیو کو اردو فلکس نے انسٹاگرام پر شیئر کیا گیا، جس میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا ایک دوسرے کے قریب کھڑے دکھائی دیے۔

علاوہ ازیں شو کی ریکارڈنگ کی بعض تصاویر بھی وائرل ہوئیں، جن میں سے ایک تصویر میں دونوں کو اداکاروں فہد مصطفیٰ،عدنان صدیقی اور ہمایوں سعید کے سیٹ پر خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

ان کی تصاویر سے عندیہ ملتا ہے کہ ’دی مرزا ملک شو‘ کا آغاز ہمایوں سعید، فہد مصطفیٰ اور عدنان صدیقی کے شوز سے ہوگا، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

اس سے قبل گزشتہ ہفتے اردو فلکس نے اعلان کیا تھا کہ شعیب ملک او ثانیہ مرزا کا شو جلد نشر کیا جائے گا، تاہم اس کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے 13 سال قبل اپریل 2010 میں شادی کی تھی، شادی کے بعد بھی دونوں کھلاڑی اپنے اپنے ملک کے لیے کھیلتے ہیں۔

شادی کے بعد دونوں نے مشترکہ طور پر دبئی میں رہنے کا فیصلہ کیا تھا، تاہم دونوں نے کئی دن بھارت اور پاکستان میں بھی ایک ساتھ گزارے تھے۔

شادی کے 8 سال بعد 30 اکتوبر 2018 کو ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

تبصرے (1) بند ہیں

mansoor Nov 19, 2022 04:43pm
excellent news

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024