’نواز شریف کو ڈر ہے کہ اگر عمران خان آ گیا تو اس کا احتساب شروع ہو جائے گا‘
سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کیا ایسے شخص کو یہ حق ہونا چاہیے کہ انتخابات کب کروائے جائیں، کیا اس کو یہ حق ہونا چاہیے کہ آرمی چیف کس کو بننا چاہیے۔
لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے کرپشن کے کیسز سے کوئی خطرہ نہیں ہے لیکن اس (نواز شریف) کو ہے، اس نے اربوں روپے کی چوری کی ہوئی ہے، اس کو ڈر ہے کہ اگر عمران خان آ گیا تو اس کا (نوازشریف) احتساب شروع ہو جائے گا۔
عمران خان نے نواز شریف پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ میں نہیں کہتا کہ یہ آرمی چیف جو بھی بنائے گا وہ یہ کرے گا یہ نہیں، کیونکہ یہ آرمی چیف بناتا ہے، اسی سے اس کی لڑائی ہو جاتی ہے، آرمی چیف پروفیشنل آرمی کا سربراہ ہے، وہ پنجاب کے آئی جی طرح بن نہیں سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ آرمی چیف سے کہے گا کہ پہلے تو کسی نہ کسی طرح عمران خان کو فارغ کرو تاکہ وہ الیکشن نہ لڑے، اس کے بعد اس (نواز شریف) نے کہنا ہے کہ میرے سارے کرپشن کے کیسز ختم کرو۔
انہوں نے کہا کہ جب تک اسے (نواز شریف) کو یہ نہیں پتا چلے گا کہ الیکشن جیت نہیں جائے گا اس نے الیکشن نہیں کروانے۔