• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

فلم جوائے لینڈ ریلیز کیلئے کلیئر قرار دے دی گئی، سلمان صوفی

شائع November 16, 2022
فلم پر پابندی کے خلاف سخت ردعمل آیا تھا—پرومو فوٹو
فلم پر پابندی کے خلاف سخت ردعمل آیا تھا—پرومو فوٹو

وزیراعظم کے اسٹریٹجک ریفارمز کے سربراہ سلمان صوفی نے کہا ہے کہ سینسر بورڈ کی جائزہ کمیٹی نے فلم جوائے لینڈ ریلیز کرنے کے لیے کلیئر قرار دے دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سلمان صوفی نے کہا کہ ’وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر تشکیل دی گئی سینسر بورڈ کی جائزہ کمیٹی کی جانب سے فلم جوائے لینڈ ریلیز کے لیے کلیئر دی گئی ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’آزادی اظہار بنیادی حق ہے اور قانون کی حدود میں اس پر عمل درآمد ہونا چاہیے‘۔

اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے فلم ’جوائے لینڈ‘ کے خلاف دائر شکایات کا جائزہ لینے کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی تھی جس پر پاکستان میں ریلیز سے تقریباً ایک ہفتہ قبل پابندی عائد کردی گئی تھی۔

وزیر اعظم کے دفتر سے جاری نوٹس میں کہا گیا تھا کہ کمیٹی وزیر برائے سیاسی و اقتصادی امور، وزیر اطلاعات و نشریات، وزیر مواصلات، وزیر برائے سرمایہ کاری، وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن، مشیر وزیر اعظم گلگت بلتستان، چیئرمین پی ٹی اے اور چیئرمین پیمرا پر مشتمل ہے۔

کمیٹی کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ مذکورہ کمیٹی جوائے لینڈ فلم کے سماجی اور اخلاقی اصولوں کے خلاف ہونے کی شکایات پر غور کرے گی اور اس کے مطابق کارروائی کی تجویز پیش کرے گی۔

خیال رہے کہ کانز فیسٹول میں ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی فلم ہونے اور فلموں کے دیگر عالمی میلوں میں کئی ایوارڈز حاصل کرنے سمیت آسکر کے لیے نامزدگیوں میں شمار ہونے کے باوجود پاکستان میں ’جوائے لینڈ‘ کی نمائش پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

مرکزی فلم سینسر بورڈ نے ’جوائے لینڈ‘ کو جاری کیا گیا اجازت نامہ منسوخ کرتے ہوئے اسے معاشرتی اقدار کے خلاف قرار دیا تھا اور بتایا تھا کہ فلم کو پاکستان کے سینما میں ریلیز نہیں کیا جاسکتا۔

’جوائے لینڈ‘ پر اس پابندی کے نتیجے میں ملک بھر میں شدید ردعمل دیکھنے میں آیا تھا، متعدد مشہور شخصیات نے بھی اس حوالے سے آواز اٹھائی اور حکام سے جوائے لینڈ کو ریلیز کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

فلم کی کاسٹ اور عملے کی جانب سے بھی شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر مطالبہ کیا تھا کہ اس فلم کو فوری طور پر ریلیز کیا جائے۔  

فلم کے ہدایت کار صائم صادق نے فلم سینسر بورڈ کی جانب سے اجازت نامہ منسوخ کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے فلم کی نمائش پر پابندی لگانے پر اظہار افسوس کیا تھا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Asif Nov 17, 2022 09:13am
Majority of so called liberals even don't know the basic difference between a Transgender & an Inter-Sex... all do their self assumed interpretations in this sensitive matter.. Who is Transgender & Who is Intersex, it's to be decided by Expert Scientists/Specialist Doctors not by ordinary celebraties..

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024