• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

مرد حضرات کو ’بھائی‘ کہنے کا شوق نہیں، اشنا شاہ

شائع November 16, 2022
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ اشنا شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ شوبز میں ساتھ کام کرنے والے مرد حضرات کو اگر اداکارائیں بھائی نہ کہیں تو ان حضرات کا دماغ خراب ہوجاتا ہے۔

اداکارہ نے اپنی مختصر ٹوئٹ میں بتایا کہ اداکاراؤں کو ساتھ کام کرنے والے مرد حضرات کو ’بھائی‘ کہنے یا بلانے کا شوق نہیں بلکہ ان کی ضرورت ہے۔

اشنا شاہ نے لکھا کہ اگر ساتھ کام کرنے والے افراد کو ’بھائی‘ نہ کہیں تو کافی حضرات کا دماغ خراب ہوجاتا ہے۔

انہوں نے کسی کا نام لکھے بغیر مرد حضرات کو تجویز دی کہ وہ خواتین یا لڑکیوں کو صرف دوست کی طرح سمجھیں تو خواتین انہیں ’بھائی‘ نہیں بلائیں گی یا کہیں گی۔

اشنا شاہ نے لکھا کہ ان سے سوال کیا جاتا ہے کہ ’یار بھائی کیوں کہتی ہو؟‘

اداکارہ نے اپنی ٹوئٹ میں یہ نہیں بتایا کہ ان سے ایسا کس نے کہا اور انہوں نے کسی بھی ساتھی مرد اداکار کا نام بتائے بغیر لکھا کہ اگر اداکارائیں ساتھ کام کرنے والے مرد حضرات کو ’بھائی‘ نہیں کہتیں تو بعض حضرات کا دماغ خراب ہوجاتا ہے۔

اداکارہ کی ٹوئٹ پر متعدد افراد نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کی بات سے اتفاق کیا کہ واقعی خواتین کے ساتھ کام کرنے والے مرد حضرات کو اگر لڑکیاں ’بھائی‘ نہ کہیں تو ان کے دل میں دوسرے خیالات آنے لگتے ہیں۔

بعض افراد نے لکھا کہ لڑکیوں کی جانب سے مرد حضرات کو ’بھائی‘ کہنے سے بھی کوئی فرق نہیں پڑتا، وہ خواتین کو حقیقی بہن نہیں سمجھتے اور موقع کی تلاش میں رہتے ہیں۔

ساتھ ہی کچھ افراد نے ان سے سوال کیا کہ انہوں نے کس کو ’بھائی‘ بول دیا؟

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024