• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی کارروائی، ایک فلسطینی جاں بحق

شائع November 15, 2022
مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجی فلسطینی شہریوں سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں —فوٹو: اے ایف پی
مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجی فلسطینی شہریوں سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں —فوٹو: اے ایف پی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں مبینہ جھڑپوں کے دوران ایک فسلطینی شہری جاں بحق ہوگیا جبکہ اسرائیلی فورسز نے دعویٰ کیا کہ نوجوان نے 3 اسرائیلیوں کو قتل کیا تھا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق فلسطینی اور اسرائیلی حکام کا کہنا تھا کہ فلسطین کے مغربی کنارے میں ایک 18 سالہ فلسطینی نوجوان نے انڈسٹریل پارک میں تین اسرائیلیوں کو قتل کردیا جبکہ 3 کو شدید زخمی کردیا۔

حکام کے مطابق نوجوان حملہ کرنے کے بعد گاڑی میں بھاگنے کی کوشش کر رہا تھا جہاں اسرائیلی فورسز نے ان پر حملہ کردیا۔

سرکاری بیان کے مطابق اسرائیلی طبی سروسز نے تین افراد کو مردہ قرار دیا جبکہ 3 کا علاج جاری ہے۔

ادھر، فلسطینی وزارت صحت نے بھی 18 سالہ نوجوان کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے فلسطینی وزارت صحت نے جاں بحق ہونے والے 18 سالہ نوجوان کا نام محمد صوف بتایا ہے۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ اس نے پہلے یہودی بستی کے صنعتی زون کے داخلی دروازے پر اسرائیلیوں پر حملہ کیا، پھر قریبی پیٹرول اسٹیشن کی طرف بڑھا اور وہاں موجود مزید لوگوں پر چاقو سے حملہ کیا۔

خیال رہے کہ فلسطین کے مغربی کنارے میں آئے دن جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں جہاں پرتشدد واقعات اور کشیدگی میں کئی شہری جاں بحق ہو چکے ہیں۔

گزشتہ روز فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کے چھاپوں کے دوران فائرنگ سے ایک فلسطینی لڑکی جاں بحق ہوگئی تھی۔

فلسطینی وزارت صحت نے لڑکی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی تھی جبکہ اسرائیل ڈیفنس فورسز نے خاتون کی ہلاکت کی تصدیق کیے بغیر کہا تھا کہ فوجیوں نے تیز رفتار گاڑی پر فائرنگ کی تھی۔

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا تھا کہ مقبوضہ مغربی کنارے رام اللہ کے علاقے کے قریب نیتونیا میں قابض اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک لڑکی کے سر پر گولی لگی، جس کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہوئی۔

جاں بحق لڑکی کی شناخت 19 سالہ ثنا الطل کے نام سے ہوئی تھی۔

دوسری جانب اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے بیان میں کہا گیا تھا کہ نیتونیا سمیت مقبوضہ مغربی کنارے کے متعدد مقامات پراسرائیلی فوج انسداد دہشت گردی کی سرگرمیوں میں مصروف تھی۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024