• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

صبا قمر کے بھائی انتقال کر گئے

شائع November 15, 2022
شوبز شخصیات نے اداکارہ کے ساتھ اظہار تعزیت بھی کیا—فوٹو: انسٹاگرام
شوبز شخصیات نے اداکارہ کے ساتھ اظہار تعزیت بھی کیا—فوٹو: انسٹاگرام

مقبول اداکارہ صبا قمر کے بھائی کے انتقال پر شوبز شخصیات اور مداحوں نے گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ کے بھائی کے لیے مغفرت کی دعائیں کی ہیں۔

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بھائی کی وفات پر ’انا اللہ وانا الیہ راجعون‘ لکھتے ہوئے مداحوں کو آگاہ کیا۔

اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں بھائی کے لیے منا لفظ استعمال کیا—اسکرین شاٹ
اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں بھائی کے لیے منا لفظ استعمال کیا—اسکرین شاٹ

اداکارہ نے بھائی کے لیے ’مُنا‘ کا لفظ استعمال کیا، تاہم انہوں نے اس ضمن میں مزید کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

اداکارہ کی جانب سے اسٹوری شیئر کیے جانے کے بعد ان کی دوست اور پبلک ریلیشن (پی آر) سے وابستہ مشال چیمہ نے اداکارہ کی اسٹوری کو شیئر کرتے ہوئے تفصیلات بتائیں کہ صبا قمر کے بھائی انتقال کر گئے۔

اداکارہ کے بعد ان کی دوست مشال چیمہ نے بھی اسٹوری شیئر کی—اسکرین شاٹ
اداکارہ کے بعد ان کی دوست مشال چیمہ نے بھی اسٹوری شیئر کی—اسکرین شاٹ

مشال چیمہ نے اپنی اسٹوری میں بتایا کہ صبا قمر کے بھائی کی وفات کی خبر سب کے لیے صدمہ ہے اور ہر کوئی اس اچانک آنے والی خبر پر حیرانگی میں مبتلا ہے۔

انہوں نے اداکارہ کے مداحوں اور خیر خواہوں کو اپیل کی کہ وہ صبا قمر کے بھائی کی مغفرت کے لیے دعا کریں۔

اداکارہ کے بھائی کے انتقال کی خبر متعدد شوبز سوشل میڈیا پیجز اور ویب سائٹس نے بھی شائع کی، جس پر مختلف شوبز شخصیات سمیت اداکارہ کے مداحوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

شوبز شخصیات اور مداحوں نے صبا قمر کے بھائی کے لیے مغفرت دعائیں بھی کیں۔

اگرچہ صبا قمر سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں، تاہم انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کو خفیہ رکھا ہوا ہے، وہ اہل خانہ اور ذاتی زندگی سے متعلق انتہائی کم معلومات سوشل میڈیا پر شیئر کرتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024