• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

پنجاب: 3 نوجوانوں کے قتل میں ملوث 2 مبینہ قاتل 'اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک'

شائع November 11, 2022
—فائل فوٹو/اے ایف پی
—فائل فوٹو/اے ایف پی

مظفر گڑھ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ 3 لڑکوں کے قتل میں ملوث 2 مشتبہ ملزمان کو ان کے اپنے ہی ساتھی نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق 24 اکتوبر کو پرانی سبزی منڈی کے قریب کچھ ملزمان نے ایک شخص سے موٹر سائیکل چھینی اور لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر کوٹ ادو سے تعلق رکھنے والے 3 نوجوانوں کو مبینہ طور پر گولی مار کر ہلاک کردیا تھا، جاں بحق ہونے والے نوجوانوں میں 18 سالہ محمد طیب، 15 سالہ شاہ زیب اور 15 سالہ احسن شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: ڈکیتی کے بعد فرار ہونے والا ملزم پولیس کی فائرنگ سے ہلاک

گزشتہ روز ڈیرہ غازی خان پولیس ٹیم نے ملزمان کو گرفتار کر کے کوٹ ادو پولیس کے حوالے کیا تھا۔

پولیس نے دعویٰ کیا کہ پولیس ٹیم انہیں احسان پور لے جارہی تھی کہ اسی دوران سندیلہ چوک پر 5 نامعلوم مسلح افراد نے سرکاری گاڑی پر حملہ کردیا۔

پولیس کے دعوے کے مطابق اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں لڑکوں کے قتل میں ملوث 2 مشتبہ قاتل اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔

پولیس ترجمان وسیم خان گوپانگ کے مطابق ڈاکوؤں کے نامعلوم ساتھیوں نے اپنے گینگ کے گرفتار کارندوں کو چھڑوانے کے لیے پولیس وین پر اس وقت حملہ کیا جب انہیں بازیابی کے لیے احسان پور لے جایا جارہا تھا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں پولیس مقابلہ، 5 مشتبہ ڈاکو ہلاک

مرنے والے مشتبہ افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس افسر سید احمد نواز شاہ نے بتایا کہ مظفر گڑھ اور کوٹ ادو میں ملزمان اور مشتبہ افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے اور گزشتہ 4 روز کے دوران 93 سے زائد اشتہاری مجرموں کو گرفتار کر کے غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024