• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

اداکارہ مدیحہ رضوی اور حسن نعمان کے درمیان طلاق ہوگئی

شائع November 9, 2022
دونوں نے 2014 میں شادی کی تھی—فوٹو: فیس بک
دونوں نے 2014 میں شادی کی تھی—فوٹو: فیس بک

معروف اداکارہ مدیحہ رضوی اور اداکار حسن نعمان کے درمیان شادی کے 8 سال بعد طلاق ہوگئی اور اداکارہ نے شادی ختم ہونے کی تصدیق بھی کردی۔

مدیحہ رضوی نے انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے اور حسن نعمان نے شادی کو بچانے کی کوشش کی، پہلے دونوں کے درمیان علیحدگی ہوئی لیکن پھر ان کے درمیان طلاق ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے رشتے کو بہتر بنانے کی بھرپور کوشش کی مگر جب کوئی بات نہ بنی تو انہوں نے بہتر انداز میں طلاق کا فیصلہ کیا۔

مدیحہ رضوی کے مطابق طلاق ہوجانے کے باوجود بھی وہ ایک خاندان کے طور پر آگے بڑھیں گے، کیوں کہ وہ اور حسن نعمان دو خوبصورت بچیوں کے والدین ہیں اور ان کی پرورش ان کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

مزید پڑھیں: مدیحہ رضوی اور حسن نعمان کی شادی

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ انہوں نے اپنی ازدواجی زندگی کو ہمیشہ نجی رکھا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ آگے بھی ان کی زندگی کو ایسے ہی نجی رکھا جائے گا اور مشکل کی اس گھڑی میں ان کا احترام کیا جائے گا۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں سابق شوہر سے تعلقات کشیدہ ہونے سے متعلق کوئی وضاحت نہیں کی، تاہم ان کی طلاق کی پوسٹ پر شوبز شخصیات اور مداحوں نے ان کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مدیحہ رضوی اور حسن نعمان نے 2014 میں شادی کی تھی اور ان کی شادی محض 8 سال ہی چل سکی، انہیں دو بیٹیاں بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شادی کی رات نکاح کے بعد بھاگنے کا منصوبہ بنایا تھا، مدیحہ رضوی

مدیحہ رضوی نے اپریل 2022 میں ’فوچیا میگزین‘ کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا تھا کہ شادی سے قبل ان کے اور نعمان کے درمیان 11 سال تک دوستی رہی اور نعمان کئی سال سے انہیں شادی کی پیش کش کرتے رہے تھے مگر وہ نہیں مانتی تھیں۔

مدیحہ رضوی نے بتایا تھا کہ ان کے والدین کے درمیان بھی خاندانی تعلقات تھے، اس لیے ان کے اور حسن نعمان کے درمیان اچھی دوستی ہوگئی۔

اداکارہ نے بتایا تھا کہ چوں کہ وہ حسن نعمان کو اپنا دوست سمجھتی تھیں، اس لیے ان سے شادی کرنے کا خیال بھی ان کے دل میں نہیں آتا تھا اور ان کے لیے ویسے جذبات بھی نہیں رکھتی تھیں۔

اداکارہ نے بتایا تھا کہ لیکن جیسے ہی انہوں نے شادی کا فیصلہ کیا تو انہوں نے حسن نعمان کو فون کرکے کہا کہ آئیں شادی کرتے ہیں۔

مدیحہ رضوی نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ اگرچہ انہوں نے حسن نعمان کو خود شادی کے لیے فون کیا، تاہم انہیں ایسا لگتا رہا کہ وہ بہت بڑی غلطی کر رہی ہیں، اس لیے انہوں نے شادی کی رات فرار ہونے کا منصوبہ بھی بنایا تھا مگر اس پر بھی وہ عمل نہ کر سکی تھیں۔

اپریل میں دیے گئے انٹرویو میں مدیحہ رضوی کی باتوں سے ایسا محسوس نہیں ہو رہا تھا کہ ان کے اور شوہر کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں، تاہم اب انہوں نے طلاق کی تصدیق کرکے مداحوں کو افسردہ کردیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024