• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
Live PTI Long March

پی ٹی آئی کراچی کے سابق صدر سبحان ساحل کو گرفتار کر لیا گیا، علی زیدی کا دعویٰ

شائع November 7, 2022

پاکستان تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کراچی کے سابق صدر سبحان علی ساحل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی حیدر زیدی نے کہا کہ کرپٹ امپورٹڈ حکومت کی جانب سے سبحان علی ساحل کی گرفتاری کی سخت مذمت کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا پولیس انہیں گھر سے حراست میں لیا، ان پر کیا الزامات ہیں کچھ نہیں بتایا گیا، چاہے کچھ بھی ہوجائے، حقیقی آزادی مارچ جاری رہے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024