• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

مشرومز سے بنی دوائی کا ڈپریشن کے مرض پر کامیاب تجربہ

شائع November 4, 2022
مشرومز کی خصوصی جڑی بوٹی سے ڈپریشن کی دوائی تیار کی گئی—فوٹو: رائٹرز
مشرومز کی خصوصی جڑی بوٹی سے ڈپریشن کی دوائی تیار کی گئی—فوٹو: رائٹرز

پاکستان سمیت کئی ممالک میں پائے جانے والے مشرومز کی خاص جڑی بوٹی سے تیار کی گئی دوائی کے ڈپریشن کے مریضوں پر کامیاب تجربے کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ مذکورہ دوائی حیران کن نتائج دے سکتی ہے۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق مشرومز کے خصوصی مرکب ’سائلو سائبن‘ (Psilocybin) جسے پھپھوندی بھی کہا جاتا ہے سے تیار کی گئی دوائی کے دوسرے ٹرائل کے نتائج بہترین آنے پر ماہرین نے اسے مستقبل کی حیران کن دوائی قرار دیا ہے۔

ماہرین نے ’سائلو سائبن‘ (Psilocybin) سے تیار کی گئی گولیوں کو آزمانے کے لیے برطانیہ، یورپ اور لاطینی امریکا کے 22 علاقوں کے 233 رضاکاروں کی خدمات حاصل کیں۔

ماہرین نے ان رضاکاروں کی خدمات حاصل کیں جن میں شدید ڈپریشن تھی اور ان کا مرض ادویات یا تھراپی کے سیشن لینے کے بعد بڑھ جاتا تھا۔

ماہرین نے رضاکاروں کو تین مختلف گروپس میں تقسیم کرکے ان میں سے ایک گروپ کو یومیہ ایک ملی گرام، دوسرے گروپ کو 10 ملی گرام جب کہ تیسرے گروپ کو 25 ملی گرام کی گولیاں دیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈپریشن کا علاج کھانوں سے ممکن

تمام رضاکاروں کو گولیاں دینے کے بعد انہیں تھراپی سیشن لینے کے لیے بھی کہا گیا اور تین ماہ تک ماہرین نے رضاکاروں کے ٹیسٹس کرنے سمیت ان کے دماغ کی لہریں اور رویوں کو بھی پرکھا۔

ماہرین نے بتایا کہ تحقیق کے اختتام پر ان افراد کو زیادہ پر سکون پایا گیا، جنہوں نے زیادہ گرام پر مشتمل خوراک لی تھی، یعنی ایک اور 10 گرام مقابلے 25 گرام کا ڈوز لینے والے افراد کو زیادہ فائدہ حاصل ہوا۔

ماہرین کے مطابق گولیاں لینے کے بعد تھراپی سیشن والے افراد میں 6 گھنٹے تک ڈپریشن دور ہوگئی اور ان کے رویہ بھی بہتر ہوا اور انہوں نے پرسکون ماحول میں موسیقی سننے سمیت دوسرے کام سر انجام دیے۔

ماہرین نے مشرومز کی جڑی بوٹی ’سائلو سائبن‘ (Psilocybin) سے تیار کی گئی دوا کو جادوئی دوا قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سے ڈپریشن جیسے عام مرض پر قابو پانے میں مدد ملے گی اور اس دوائی کے تھراپی کے ساتھ حیران کن نتائج مل سکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024