• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm

محکمہ موسمیات کی کراچی سمیت سندھ بھر میں 7 اور 8 نومبر کو بارش کی پیشگوئی

شائع November 4, 2022
کراچی سمیت سندھ بھر میں ایک بار پھر بارش کا امکان — فائل فوٹو: اے پی پی
کراچی سمیت سندھ بھر میں ایک بار پھر بارش کا امکان — فائل فوٹو: اے پی پی

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں 7 اور 8 نومبر کو گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق آج شام سے ملک بھر میں مغربی لہر داخل ہونے کا امکان ہے، جس سے سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں 14اگست سے بارشوں کے نئے اسپیل کی پیش گوئی

اعلامیے کے مطابق 7 اور 8 نومبر کو کراچی ڈویژن سمیت جیکب آباد، قمبر شہداد کوٹ، دادو، جامشورو، نوشہرو فیروز، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ، شکارپور، سکھر، خیرپور، کشمور اور گھوٹکی کے اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی درجے کی بارش متوقع ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اس دوران صوبے میں درجہ حرارت 2 سے 4 ڈگری تک گرنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں شدید بارشیں، مختلف حادثات میں 8 افراد جاں بحق

واضح رہے کہ رواں برس سندھ اور بلوچستان میں طوفانی بارشوں کی وجہ سے سیلاب نے تباہی مچا دی تھی جہاں لاکھوں افراد بے گھر، کھڑی فصل تباہ اور ہزاروں کی تعداد میں مویشی بھی ہلاک ہوئے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق سندھ بھر میں حالیہ مون سون کی وجہ سے 700 افراد جاں بحق ہوئے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی سمیت سندھ بھر میں 18 جولائی تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

رپورٹ کے مطابق صوبے بھر میں 19 لاکھ کے قریب گھر متاثر ہوئے جس کی وجہ سے ایک کروڑ 23 لاکھ 56 ہزار لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ تقریباً 38 لاکھ ایکڑ پر کھڑی فصلیں بھی زیر آب آچکی ہیں، جس کی وجہ سے کسانوں اور کاشت کاروں کو بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024