• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

شجر کہانی

شائع July 31, 2012

 پاکستان کی سرزمین پر مختلف اقسام کے دیسی درختوں کی بہتات ہے مگر اکثر ان سے واقف نہیں۔ ذیل میں پاکستان کے چند دیسی درختوں کی ایک جھلک پیش کی جارہی ہے۔

تحریر و تصاویر: سید قمر مہدی

املتاس: پھل دیسی ادویات میں استعمال ہوتا ہے۔ اسے'امید کا پھول' بھی کہا جاتا ہے۔
املتاس: پھل دیسی ادویات میں استعمال ہوتا ہے۔ اسے'امید کا پھول' بھی کہا جاتا ہے۔
بیر: وہ کون ہوگا جو بیر سے واقف نہٰں۔ اس پھل کے چرچے تو حکمت میں بھی ہیں۔
بیر: وہ کون ہوگا جو بیر سے واقف نہٰں۔ اس پھل کے چرچے تو حکمت میں بھی ہیں۔
گلہڑھ: یہ شجر دوستوں میں 'سدا سہاگن' سے معروف ہے۔
گلہڑھ: یہ شجر دوستوں میں 'سدا سہاگن' سے معروف ہے۔
گل چین یا چمپہ: تعارف کی ضرورت نہیں، اس کی مہک نے شاعری کو بھی مہکا رکھا ہے۔
گل چین یا چمپہ: تعارف کی ضرورت نہیں، اس کی مہک نے شاعری کو بھی مہکا رکھا ہے۔
جند: بہت حسین نظارہ۔۔۔ شجر دوست تو اسے دیکھ کر کہتے ہیں: 'میں واری جاؤں'
جند: بہت حسین نظارہ۔۔۔ شجر دوست تو اسے دیکھ کر کہتے ہیں: 'میں واری جاؤں'
کنیر: پنجاب کے باغوں اور دیہاتوں میں عام پایا جاتا ہے۔
کنیر: پنجاب کے باغوں اور دیہاتوں میں عام پایا جاتا ہے۔
کیکر: پاکستان بالخصوص پنجاب میں عام طور پر پایا جاتا ہے۔ اسے 'دکھ سُکھ کا ساتھی' بھی کہتے ہیں۔
کیکر: پاکستان بالخصوص پنجاب میں عام طور پر پایا جاتا ہے۔ اسے 'دکھ سُکھ کا ساتھی' بھی کہتے ہیں۔
اوکاں یا فراش: بہت پیارا نظارہ ہے اس کا۔ کچھ اسے 'مہرباں دوست' کے نام سے پکارتے ہیں۔
اوکاں یا فراش: بہت پیارا نظارہ ہے اس کا۔ کچھ اسے 'مہرباں دوست' کے نام سے پکارتے ہیں۔
سُکھ چین: جیسا نام ویسا ہی لقب۔
سُکھ چین: جیسا نام ویسا ہی لقب۔
تُوت: اس کا پھل اور سایہ بہت خوب۔ پنجابی میں کیا محاورہ ہے۔ 'ٹھنڈیاں چھاواں تُوت دیاں'
تُوت: اس کا پھل اور سایہ بہت خوب۔ پنجابی میں کیا محاورہ ہے۔ 'ٹھنڈیاں چھاواں تُوت دیاں'
ارجن: بہت خوبصورت درخت، مقامی بولیوں میں اسے 'باغوں کا محافظ' قرار دیا گیا۔
ارجن: بہت خوبصورت درخت، مقامی بولیوں میں اسے 'باغوں کا محافظ' قرار دیا گیا۔
کچنار: پھلی سبزی تو سایہ دلفریب اور دلکشی۔۔۔ کچھ کہنے کی ضرورت نہیں۔
کچنار: پھلی سبزی تو سایہ دلفریب اور دلکشی۔۔۔ کچھ کہنے کی ضرورت نہیں۔
سمبل: جتنا خوبصورت نام، اتنا ہی حسین ۔ انگنت پھول اور ڈھیروں ریشم دار لچھوں سے اٹا رہتا ہے۔
سمبل: جتنا خوبصورت نام، اتنا ہی حسین ۔ انگنت پھول اور ڈھیروں ریشم دار لچھوں سے اٹا رہتا ہے۔

تبصرے (11) بند ہیں

یمین زبیری Jul 31, 2012 10:16pm
قمر مہدی صاحب کا خاص شکریہ کہ انہوں نے ان اشجار کے اردو نام ہمیں بتائے. حیرت کی بات یہ ہے کہ ان کی تصویروں جو حاشیہ لکھا ہے وہ بھی مکمل اردو میں ہے. ورنہ تو ٹی وی پر باغبانوں سے اردو نحو میں انگریزی الفاظ، جو کے ٹھونک تھونک کر بھرے جاتے ہیں، سن کر بڑی کوفت ہوتی ہے. قمر صاحب سے درخواست ہے کہ وہ اور پیڑوں اور پودوں کے بارے میں بھی لکھیں. اور اگر وہ، یا کوئی اور، جانوروں پر با تصویر پیش کشیں تیار کر سکیں تو بہت بڑا کام ہوجئے گا. اور ڈان سے درخواست ہوگی کہ وہ انہیں ضرور چھاپے.
قیصر نذیر خاور Aug 03, 2012 11:16am
برگد،نیم، دھریک،ٹالی بھی دیسی درخت ہیں. پھل دار درخت ان کے علاوہ ہیں۔
عبدالعلیم چودھری Aug 04, 2012 05:49am
مہدی صاحب اپنی درختوں سے محبت کے حوالے سے غیر معروف نہیں، ان کی کی لائبریری میں یقینآاور بھی بہت یادگار تصاویر ہوں گی جن کو دیکھنے کی ہم مستقبل قریب میں توقع کرسکتے ہیں.
منیر بن بشیر Aug 06, 2012 09:05pm
املتاس، اس پودے کا نام پرانے رومانی رسالوں میں پڑھتا رہتا تھا اور سوچتا تھا کیسے ہو گا – آج یہ تصویر دیکھ کر چونک پڑا -یہ تو میری گلی کے اختتام پر سلیم صاحب کے گھر میں لگا ہوا تھا -اور اتنا خوبصورت تھا کہ میں ہر سال جوں کے مہینے کا انتظار کرتا تھا کہ آئے تو اس درخت پر پھول لگیں گے اور میں ان کو دیکھنے بعد خصوصی طور پر کچھ دوسری گلیوں میں جاؤں گا جہاں یہ درخت لگے ہوئے تھے – میں بیس سال ان ڈرختوں کو دیکھتا رہا اور نام سے واقفیت نہیں حاصل کر سکا -املتاس 1960 ،1970 کے رسائل میں اس کا تزکرہ ہوتا تھا یہ درخت کیوں نہیں لگائے جاتے -اس سلسلے میں ایک مرتبہ ایک ماحولیاتی خوبصورتی پیدا کرنے والے ماہر سے بات ہوئی تھی -ہمارے ادارے میں ماحولیاتی خوبصورتی کو فروغ دینے کے سلسلے میں -ہمارے ادارے میں بے تحاشہ درخت لگائے گئے ہیں – “یک بشر ——یک شجر “ کے سلوگن جگہ جگہ لکھے ہوئے ہیں– خیر ماحولیاتی خوبصورتی کے ماہر نے سب کچھ دیکھنے کے بعد کہا کہ بلاشبہ آپ لوگوں نے درختوں کو لگانے میں بہت کام کیا ھے لیکن یہ سب کچھ ایک جنگل کا سماں پیش کرتے ہیں – ان سے ماحول تو اچھا ہو گیا ہے لیکں وہ خوبصورتی نہیں پیدا ہوئی جس کو دیکھ کر دل کو طمانیت پیدا ہو – اس کا طریقہ یہ ہے کہ درختوں کی کٹائی چھٹائی کی جائے اس طریقے سے کہ پیچھے چھپی ہوئی عمارات کا کچھ حصہ چھپا رہے اور کچھ درختوں کے پتوں سے جھانکتا رہے – اس سے حبسں میں اضافہ ہو گا – پھر اس پر بات ہوئی کہ مالی کے کام بڑھ جائیں گے – اور اس کے علاوہ کٹائی چھٹائی کے بعد کٹی ہوئی شاخوں کو باہر کہیں پھینکنے کا مسئلہ بھی ہو گا – کسی نے مشورہ دیا کہ دیسی درختوں کی بجائے باہر کے ملکوں کے پودے لگائے جائیں۔ ۔میرا یہ کہنا تھا کہ باہر کے ملکوں میں سورج کم نکلتا ہے چنانچہ وہ ایسے درخت لگاتے ہیں جو گھنے نہ ہوں جبکہ ہمارے ملک کی موسمیاتی کیفیت ایسے درختوں کو رد کرنے کا مشورہ دیتا ہے لمبی بحث کے بعد بجٹ کی صورتحال دیکھتے ہوئے ادارے نے فیصلہ کیا کہ کانٹ چھانٹ کر گزارہ کیا جائے -یوں اس ادارے کو بدیسی درختوں سے نجات ملی۔
قمر مہدی Aug 07, 2012 07:15am
اس ادنی سی کاوش کے لئے آپ کے اتنے زیادہ الفاظ کا بہت بہت شکریہ! قومی زبان سمیت ہماری تمام زبانے اتنی وسیع اور کشادہ ہیں کے ہھ درخت اور پودے کے پنجابی ، سندھی، بلوچی اور باقی سب میں الگ الگ نام اور لوک کہانیاں ہیں ان میں سے کچھ ہم جمع کر پائے ہیہں جو یقینن آپ سے سانجھی کی جائیں گی
قمر مہدی Aug 07, 2012 12:52pm
یہ ایک ایسا جہاد ہے جس کا ثواب فوراْ ہی اور اسی جہاں مین صاف ہوا اور بہتر زندگی کی صورت مل جاتا ہے. پھر بھی ہم اس جہاد پر تیار نہیں ؟ کوئی درخت کاٹتا ہے تو کوئی اسے روکتا ہی نہیں!
انور امجد Aug 26, 2012 05:24am
پاکستانی درختون کے بارے مین اتنی اچھی معلومات دینے کا شکریہ۔ ایک لاھور میں درخت ھو تا ھے جس میں لال ناخنوں کی طرح پھول نکلتے ھیں۔ جب پھول نکلتے ھیں تو سارا درخت سرخ ھو جاتا ھے۔ سرکاری بنگلوں میں بھت نظر آتے تھے۔ کیا وہ دیسی درخت ھے؟ مھربانی کر کے اسکے بارے میں کچھ معلومات دیں۔ شکریہ۔
Qamar Mehdi Aug 31, 2012 07:49am
آپ نے درست کہا، لاہور ابھی تک بہت سے مقامی درختوں سے مالامال ہے اور اس کے لئے ہمیں انگریز سرکار کا شکرگزار ہونا چاہیئے کہ انہوں نے سب مقامی درخت لگائے. کبھی گورنر ہاوس اور ایچیسن کایج کی درمیانی سڑک پر ، شیخ زاید ہسپتال والی سڑک پر اور جناح ہسپتال کے سامنے والی سڑک پر بہت سے" گل نشتر" موجود تھے جن کی اکثریت اب نہیں ہےاس کا نباتاتی نام ارتھرینا سوبی روزا ہے
انور امجد Sep 09, 2012 05:57am
قمر مہدی صاحب بہت شکریہ آپ کا۔ آپ نے اس درخت کا اردو نام گل نشتر بھی بتا دیا۔ میں نے انٹر نٹ پر Erythrina suberosa کی تصویریں دیکھی ہیں۔ یہ وہی درخت ہے جس کا نام میں جاننا چاہتا تھا۔ ماشا اللہ آپ درختوں کی انسائکلو پیڈیا ہیں۔ بہت خوبصورت درخت ہے۔ افسوس کی بات ہے ایسے درخت نا پید ہو رہے ہیں۔
انور امجد Sep 09, 2012 06:11am
اوپر میں نے درخت کا نام انگریزی میں ٹائپ کیا تھا وہ دو لائنوں میں کٹ کر غلط جگہ پر آگیا ہے۔ معاف کیجے گا۔
Mishal Feb 28, 2013 06:01pm
Can you tell me which one is "پڑتل" tree. and what does it call in English. Thank you.