• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

گجرات: رہنما مسلم لیگ (ن) سمیت 27 افراد کےخلاف گیپکو ملازمین کے اغوا کا مقدمہ

شائع November 3, 2022
اورنگزیب بٹ نے بتایا کہ انہیں مقدمے میں گرفتاری سے قبل ضمانت مل گئی ہے — فائل فوٹو: رائٹرز
اورنگزیب بٹ نے بتایا کہ انہیں مقدمے میں گرفتاری سے قبل ضمانت مل گئی ہے — فائل فوٹو: رائٹرز

گجرات میں پولیس نے مقامی کاروباری شخصیت اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما حاجی اورنگزیب بٹ سمیت 27 دیگر افراد کے خلاف مبینہ طور پر گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کپمنی (گیپکو) کے 2 لائن مینز کو اغوا کرنے اور سرکاری امور میں مداخلت کے الزام مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق حاجی اورنگزیب بٹ کے علینہ شاپنگ مال کا بجلی کا کنکشن 4 لاکھ 79 ہزار 938 روپے کے بل کی عدم ادائیگی کی وجہ سے منقطع کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ (ن) کے 13 رہنماؤں کا حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

اشتیاق بٹ، حمید ملک اور 25 دیگر نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ اورنگزیب بٹ فوارہ چوک کے قریب گیپکو دفتر پہنچے اور دفتر کا فرنیچر توڑ پھوڑ دیا، بعد ازاں وہ لائن مین طارق اور نعیم کو ساتھ لے گئے اور ان سے اپنے پلازے کا بجلی کا کنکشن بحال کرنے کا کہا۔

پولیس نے گیپکو کی رپورٹ پر 28 افراد کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 365، 353، 440، 186، 147 اور 149 کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

اورنگزیب بٹ نے اپنے خلاف درج مقدمے کو مکمل طور پر من گھڑت قرار دیا اور گیپکو حکام پر بلیک میلنگ کے حربے استعمال کرنے کا الزام عائد کیا۔

مزید پڑھیں: مسلم لیگ(ن) کے رہنما پنجاب پولیس کی کارروائی سے بچنے میں کامیاب

انہوں نے کہا کہ ’لگ بھگ 3 برس قبل شاپنگ مال جل جانے کے بعد بھی ہم نے 65 لاکھ روپے کا بھاری بل ادا کیا تھا، حال ہی میں ہم نے بجلی کے 3 میٹرز کا بل ادا کیا جبکہ چوتھا میٹر غائب تھا۔

اورنگزیب بٹ نے گیپکو عملے کی بدعنوانیوں کی نشاندہی کرنے کا عزم کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں مقدمے میں قبل از گرفتاری ضمانت مل گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024