• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

انتطار ختم، شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کا ٹیزر ریلیز

شائع November 2, 2022
فلم آئندہ برس جنوری میں ریلیز ہوگی—اسکرین شاٹ
فلم آئندہ برس جنوری میں ریلیز ہوگی—اسکرین شاٹ

بولی وڈ ’بادشاہ‘ شاہ رح خان کی آنے والی ایکشن تھرلر فلم ’پٹھان‘ کا پہلا ٹیزر جاری کرتے ہوئے اسے آئندہ سال 25 جنوری کو ریلیز کرنے کی تصدیق کردی گئی۔

’پٹھان‘ کے ذریعے شاہ رخ خان تقریبا نصف دہائی بعد بڑے پردے پر واپسی کریں گے، اس سے قبل ان کی آخری فلم ’زیرو‘ 2018 میں ریلیز ہوئی تھی۔

’پٹھان‘ کی شوٹنگ گزشتہ دو سال سے جاری تھی اور امکان تھا کہ اسے 2022 میں ہی ریلیز کیا جائے گا لیکن رواں برس مارچ میں شاہ رخ خان نے فلم کا موشن ٹیزر جاری کرتے ہوئے اسے جنوری 2023 میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اب فلم کا مختصر دورانیے کا ٹیزر جاری کردیا گیا، جس میں شاہ رخ کے علاوہ فلم کے مرکزی اداکاروں جان ابراہم اور دپیکا پڈوکون کے کرداروں کو بھی دکھایا گیاہے۔

ٹیزر سے فلم کی کہانی کو سمجھنا مشکل ہے، تاہم عندیہ ملتا ہے کہ شاہ رخ خان جاسوس کے روپ میں دکھائی دیں گے، جس کی تلاش میں نہ صرف خفیہ ادارے ہوتے ہیں بلکہ دوسرے لوگ بھی انہیں تلاش کر رہے ہوتے ہیں۔

ٹیزر سے عندیہ ملتا ہے کہ دپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی اہم کرداروں میں دکھائی دیں گے جو یا تو شاہ رخ خان کے دشمن کے روپ میں نظر آئیں گے یا پھر ان کی ہی چال چلتے دکھائی دیں گے۔

ٹیزر سے معلوم ہوتاہے کہ’پٹھان‘ کو ’دھوم‘ یا پھر ’ٹائگر‘ اسٹائل میں بنایا گیا ہے، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

سدھارتھ آنند کی ہدایت کردہ فلم کو ادیتہ چوپڑا نے پروڈیوس کیا ہے اور اسے ییش راج فلمز کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا۔

فلم میں بولی وڈ دبنگ ہیرو سلمان خان کی جانب سے بھی مختصر کردار ادا کیے جانے کا امکان ہے جب کہ دیگر چند اداکار بھی مہمان کرداروں میں دکھائی دیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024