• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کراچی: ذہنی معذور لڑکی کا ریپ، ملزم کو گرفتار کرلیا، پولیس

شائع November 1, 2022
کراچی میں ذہنی معذرو لڑکی ریپ کا شکار —فائل فوٹو
کراچی میں ذہنی معذرو لڑکی ریپ کا شکار —فائل فوٹو

کراچی کے علاقے کشمیر کالونی میں ایک نوعمر پڑوسی نے مبینہ طور پر ذہنی مریض لڑکی کو ریپ کا نشانہ بنایا جبکہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ذہنی مفلوج بچی اپنے گھر میں اکیلی تھیں جہاں ایک 16سالہ لڑکے نے گھر میں داخل ہوکر لڑکی کو ریپ کا نشانہ بنایا۔

محمود آباد پولیس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق واقعے میں ملوث ملزم گرفتار ہو چکا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی: 12 سالہ لڑکی کے مبینہ ریپ کے الزام میں ایک شخص گرفتار

پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ سید نے کہا کہ محمود آباد پولیس تھانے کی حدود سے 18سالہ بچی کو اپنی والدہ جناح ہسپتال لے کر آئیں جس کو ریپ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

ڈاکٹر سمعیہ سید نے کہا کہ بچی ذہنی طور پر معذور ہیں جو انتہائی مشتعل تھیں، جس کی وجہ سے اسے طبی معائنے اور علاج کے لیے سکون آور دوا دینا پڑی۔

انہوں نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ طبی معائنے میں ان سے جنسی زیادتی کے شواہد ملے ہیں جبکہ سیمن سیرولاجی اور ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے نمونے لیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: 6 سالہ بچی پر مبینہ ریپ کے بعد بدترین تشدد، نامزد ملزمان گرفتار

پولیس ترجمان کے مطابق ایڈیشنل انسپکٹر جنرل کراچی جاوید عالم اوڈھو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس ترجمان سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024