• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

پنجاب کی جیلوں میں 25 فیصد قیدیوں کا منشیات کی لت میں مبتلا ہونے کا انکشاف

شائع October 30, 2022
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

نیشنل کمیشن آف ہیومن رائٹس (این سی ایچ آر) کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اڈیالہ جیل راولپنڈی اور لاہور ڈسٹرکٹ جیل میں موجود 25 فیصد سے زائد قیدی منشیات کی لت میں مبتلا ہیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں جیلوں میں 9 ہزار 038 قیدیوں میں سے 2ہزار 309 قیدی نشے کے عادی ہیں۔

نیشنل کمیشن آف ہیومن رائٹس کے معائنہ کے دوران انکشاف ہوا کہ ڈسٹرکٹ جیل لاہور میں 3800 قیدیوں میں سے 900 کے قریب منشیات کے عادی تھے جب کہ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں نشے میں مبتلا قیدیوں کی تعداد ایک ہزار 404 کے قریب تھی۔

یہ بھی پڑھیں: قیدیوں سے ناروا سلوک پر اڈیالہ جیل کے 7 اہلکار برطرف

نیشنل کمیشن آف ہیومن رائٹس رواں ہفتے کے شروع میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی اپنی رپورٹ میں جیل کے اندر کم از کم 8 قسم کے تشدد کی نشاندہی بھی کی، رپورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قیدیوں کو تھپڑ، کوڑے، قید تنہائی اور دیگر طریقوں سے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ قیدیوں کو چمڑے کے پٹے سے بھی کوڑے مارے گئے جب کہ کچھ قیدیوں کو جیل کے اندر قواعد کے خلاف قید تنہائی میں بھی رکھا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تشدد صرف انتظامیہ کی جانب سے ہی نہیں کیا جاتا بلکہ کچھ قیدیوں کو انتظامیہ کی جانب سے نگران بنایا جاتا ہے جو اپنے ساتھی قیدیوں پر مختلف طریقوں سے تشدد کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: اڈیالہ جیل حراستی مرکز قرار، قیدیوں سے بدترین سلوک کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل

نیشنل کمیشن آف ہیومن رائٹس نے یہ بھی کہا کہ تشدد کرنے والے کبھی بھی بد سلوکی کا سامنا نہیں کرتے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ موت کے واقعات، قیدیوں اور جیل کے عملے کی جانب سے تشدد اور جنسی زیادتی کے الزامات کی موثر تحقیقات نہیں کی گئیں۔

رپورٹ میں قیدیوں کے حالاتِ زندگی میں امتیازی سلوک پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مالی طور پر خوشحال قیدی بہتر سہولیات اور بہتر زندگی کے لیے ادائیگی کر سکتے ہیں، اسی طرح نابالغ بچوں کو نوعمروں کی بحالی کے مراکز میں رکھنے کے بجائے بیرکوں میں رکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: قیدیوں کے ساتھ ناروا سلوک پر اڈیالہ جیل کے سینئر اہلکار، 27 وارڈرز کا تبادلہ

اڈیالہ جیل میں 2ہزار174 قیدیوں کو رکھنے کی گنجائش ہے جب کہ اس وقت 6ہزار 098 قیدیوں کو رکھا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈیالہ جیل میں قیدیوں کی صورتحال انتہائی خراب ہے، تشدد، غیر انسانی اور ذلت آمیز سلوک، بھتہ خوری، قلت خوراک، نامناسب صفائی ستھرائی اور رہائشی سہولیات کی کمی اسے انسانوں کے لیے ایک بد ترین مقام بنادیتی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیشنل کمیشن آف ہیومن رائٹس کو یہ بھی حکم دیا ہے کہ وہ قیدیوں کے ساتھ ہونے والے غیر انسانی سلوک کو منظر عام پر لانے کے لیے رپورٹ شائع کرے، کمیشن کو جیل کے اندر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق متفرق درخواستوں کی سماعت کے دوران رپورٹ پیش کرنے کا کہا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024