Live PTI Long March

ریڈزون ہماری ریڈ لائن ہے، وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ

شائع October 28, 2022

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے حوالے سے کہا ہے کہ عمران خان خود اپنے الفاظ میں پھنس گیا ہے،کسی کو ڈرانا، دھمکانا چاہا، پہلے مارچ میں بھی اپنے لیے گنجائش پیدا کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام ہوا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس طرح کا لانگ مارچ شروع کیا ہے اور جو عوام کے ساتھ وعدہ کیا ہے کہ ہم عدالت کے مقرر کردہ جگہوں پر جائیں گے، ریڈ زون میں داخل نہیں ہوں گے ان جگہوں پر ہی بیٹھ کر احتجاج کریں گے اس کے مطابق ہی ہم ورکنگ کر رہے ہیں، اگر عوام کے ساتھ کیا گیا وعدہ درست ثابت ہوا تو پھر تو کچھ نہیں ہوگا لیکن ریڈ زون ہماری ریڈ لائن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کا یہ فرض ہے کہ اداروں اور اداروں میں کام کرنے والے لوگوں کا دفاع کرے، ہم نے پھر پور کوشش کی ہے کہ اپنی ذمہ داری نبھائیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر فیصلہ یہی ہوا ہے کہ اداروں کا دفاع حکومت کرے گی لیکن جس پر الزام لگایا جائے گا وہ خودسچ بتائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024