• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

فواد خان شادی شدہ نہ ہوتے تو ان سے تعلقات استوار کرتی، سونم باجوہ

شائع October 25, 2022
اداکارہ کے مطابق وہ فواد خان سے تعلقات استوار کرنے کی خواہاں رہی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ کے مطابق وہ فواد خان سے تعلقات استوار کرنے کی خواہاں رہی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

سابق ایئرہوسٹس، ماڈل و بولی وڈ پنجابی اداکارہ سونم باجوہ نے کہا ہے کہ اگر پاکستانی اداکار فواد خان شادی شدہ نہ ہوتے تو وہ ضرور ان سے تعلقات استوار کرتیں۔

سونم باجوہ نے اب تک دو درجن سے زائد بھارتی پنجابی فلموں میں کام کیا ہے جب کہ انہوں نے اسٹریٹ ڈانسر 3 اور بالا سمیت دیگر بولی وڈ فلموں میں بھی کام کیا ہے۔

سونم باجوہ اپنی خوبصورتی اور بولڈ لباس کی وجہ سے بھارت میں شہرت رکھتی ہیں جب کہ انہیں بھارتی پنجابی فلم انڈسٹری میں سپر اسٹار کی حیثیت حاصل ہے۔

حال ہی میں انہوں نے کینیڈا کے ایک پنجابی ریڈیو چینل کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے اپنے کیریئر سمیت پاکستان کی پسندیدہ شوبز شخصیات سے متعلق بھی بات کی۔

دوران پروگرام جب میزبان نے ان سے پوچھا کہ اگر انہیں کسی اداکار کے ساتھ افیئر چلانے کا موقع ملتا تو وہ کس کے ساتھ چلاتیں؟ جس پر اداکارہ نے پہلے شرماتے ہوئے کسی بھی مرد کا نام لینے سے گریز کیا، تاہم بعد ازاں انہوں نے پاکستانی اداکار فواد خان کا نام لیا۔

سونم باجوہ کا کہنا تھا کہ وہ جس شخص سے افیئر کرنا چاہتیں یا جس سے وہ تعلقات استوار کرتیں وہ اب شادی کر چکے ہیں، اس لیے اب وہ ان کے ساتھ کچھ نہیں کر سکتیں۔

اداکارہ نے پہلے تو نخرے کیے کہ وہ جس شخص سے افیئر کرنا چاہتیں ہیں ان کا نام ان کے دل میں ایک راز کی طرح موجود ہے، وہ ان کا نام نہیں بتائیں گی۔

تاہم میزبان کی جانب سے اسرار کیے جانے پر انہوں نے فواد خان نام لیتے ہوئے بتایا کہ وہ تو ویسے شادی شدہ مرد حضرات میں دلچسپی نہیں لیتیں اور نہ ہی ان سے متعلق بات کرتی ہیں مگر چوں کہ وہ بہت پیاری شخصیت ہیں، اس لیے ان کا نام بتا رہی ہیں۔

سونم باجوہ نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ اگر فواد خان شادی شدہ نہ ہوتے تو وہ ان سے ضرور افیئر چلاتیں، ان سے تعلقات استوار کرتیں اور ملاقاتیں بھی کرتیں۔

سونم باجوہ کی بات سن کر میزبان بھی ہنس پڑے جب کہ پروگرام میں شریک دوسرے مہمان بھی اداکارہ کی بات پر ہنس پڑے۔

تبصرے (1) بند ہیں

نثار Oct 25, 2022 08:12pm
“اداکارہ نے پہلے تو نخرے کیے” رپورٹنگ کا اعلی معیار

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024